کراچی بدتر ین دہشت گردی کے نشانہ پر

Submitted by Iqbal Jehangir on Sun, 11/18/2012 - 10:53

کراچی بدتر ین دہشت گردی کے نشانہ پر

کراچی کواس وقت بدترین فرقہ وارانہ دہشت گردی کا سامنا ہے دو کروڑ انسانوں کا شہر قتل گاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ قائداعظم کا شہر لہولہان ہے شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے ۔ قاتلوں کو روکنے والا کوئی نہیں، پولیس اور رینجرز مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں اور کراچی فرقہ ورانہ عفریت اور دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہےاور فرقہ ورایت کی ہر دم پھیلتی ہوئی آگ نے اسے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جبکہ ہم سب کو یہ امر اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ہم تیزی سے تباہی کے راستے پر گامزن ہیں، مگر حسرت و یاس کی تصویر بنے سکتہ میں ہیں اور بانی پاکستان کی روح بے چین ہے. گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی پاکستان کا فرقہ واریت سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر تھا ۔
فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کے واقعات نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے اور اب خاندانوں کو بھی ہدف بنایا جا رہا ہے۔ ستمبر میں ہلاکتوں کی تعداد سے واضح طور پر اس نئے رجحان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ تعداد بنیادی طور پر سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے برابر بنتی ہے۔ مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی غرض سے قائم کی گئی تنظیم متحدہ بین المسلمین فورم کے ایک رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو ہدف بنا رہے ہیں جو کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک سازش ہے. مسلمان ،مسلمانوں کو اسلام کے نام پر قتل کررہے ہیں اور ہم سب خاموش ہیں؟ ان حالات میں کیا ہم رسول عربی کی امت ہونے کے صیح دعویدار ہو سکتے ہیں؟
...........................................
اقبال جہانگیر کا تازہ ترین بلاگ : کراچی میں فرقہ ورانہ دہشت گردی
http://www.awazepakistan.wordpress.com

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......