حکمت اور دانای

Submitted by siaksa on Sun, 04/25/2010 - 08:35

پاکستان میں انرجی کے بحران پر ھر محب وطن پاکستانی کو تشویش ھے اور وطن سے محبت کا تقاضہ بھی یہ ھی کہ ھر پاکستانی اس پر سنجیدگی سے سوچے اور غور فکر کرے کہ وہ کون سے عوامل بروکار لاے جاسکتے ھیں جس سے ارض پاکستان کی عوام سکون کا سانس لے اور دل جمعی سے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکے اور اس سلسلے میں  حکومت کا ساتھ دسکے کیونکہ یہ بحران سب کا مشترکہ ھے اور سب کو ھی مل بیٹھکر حل بھی کرنا ھوگا۔ پاکستان وہ قدرت کا عظیم تحفہ ھے اللہ کی جانب سے جھاں رب باری تعالی نے ھم کو ھر قسم کی قدرتی دولت سے نوازہ ھے۔ یہ دریاوں کی نعمت دنیا میں ھر ملک کو نصیب نھیں۔ اب اس کو کس طرح سمبھالہ جانا ھے اور پانی جیسی نعمت کی کیسے حفاظت کرنی ھے یہ ھماری ذمہ داری ھے اور ذمہ داری اس وقت زیادہ بڑجاتی ھے جب کوی ھمسایہ ملک اپکے پانی پر قبضہ کرنا شروع کردے اور یہ جواز دے کہ پاکستانی انتظامیہ   پانی کی حفاظت کرنھیں پارھی ھے اور سارے دریاوں کا پانی سمندر میں ضایع ھورھا اس لیے ھم لوگ ڈیم بناکر پانی کی حفاظت کررھے ھیں۔ اب سوال یہ پیدا ھوتا کہ جب ایک عام پاکستانی اپنا گھر بناتا ھے تو گھر کی ضرورت کے حساب پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک بناتا ھے تاکہ گھر کی ضرویات میں کوی دخل نہ ھو۔اب یہ کون سی ناقص حکمت عملی ھے ھماری کہ ایک چیز ھمارے گھر کے لیے تو ضروری ھے لیکن پاکستان جو ھمارہ مشترکہ گھر ھے جھاں ھم سب بستے ھیں وھاں ھم کیوں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے کوی ڈیم نھیں بناتے اخر اس اھم مسلے کو سیاست کی نظر کیوں کیا جاتا ھے۔ پانی انسانی زندگی کو قایم رکھنے کے لیے لازم و ملزوم ھے اس پر سیاست کرکے ھم اپنے وھم وطنوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال رھے ھیں۔ اور انے والی نسلیں یہ سوال کریں گی کہ ھمارے حکمرانوں، سیاست دانوں، مقتدر حلقوں اور عوام نے اس انسانی زندگی کی اھم ضرورت کو سیاست کی نظر کیوں  کردیا۔ نیے ڈیم جھاں پانی کو ذخیرہ کرنے کا کام انجام دیتے ھیں وھاں وہ انرجی کے بحران کو بھی حل کرنے میں مدگار ثابت ھوتے ھیں۔ پاکستان کسی بھی لحاظ سے فرنس ایل یا رینٹل پاور کے بوجھ برداشت نھیں کرسکتا۔ اب یہ پاکستان کے حکمرانوں اور انکی حکمرانی کو اپنے اتحاد سے چلانے والے اتحادیوں اور حکمرانوں کو اپنے پریشر میں رکھنے والے اپوزیشن اور پاکستان کے تمام خاص اور عام کی مشترکہ ذمہ داری ھے کہ ایک جمع ھو کر پانی جیسی نعمت کو ھم سے دور کرنے کے انسان دشمن اقدامات سے بچاو کے لیے کوی حکمت عملی بنایں اور غور فکر کریں پاکستان میں اللہ نے کس قدر قدرتی لوزامات رکھیں ھیں جن کی مدد سے ھم پانی کی ھی بدولت توانای کے بحران پر قابو پاسکتے ھیں۔ صرف اس بات پر تکیہ کرلینا کہ فرنس ایل یا رینٹل پاور ھی ھمارے مسایل کا حل ھے پر اس کے کتنے معاشی نقصانات ھیں جو پاکستان کبھی برداشت کرنے کا متحمل نھیں ھوسکتا۔ اگر دنیا کے تمام ممالک کا جایزہ لیا جاے تو پتا چلتا ھے کہ کن کن عوامل کو بروکار لاکر توانای کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ھے۔<?xml:namespace prefix = o ns = "urn:schemas-microsoft-com:office:office" />
۱۔ ڈیموں کی بدولت
۲۔ دریاوں کے بھاو کی بدولت
۳۔ سمندر کی لھروں اور موجوں کی بدولت
۴۔ ھوا کی بدولت جس کو ونڈ میل کھا جاتا ھے۔
۵۔ سورج کی بدولت جس کو سولر انرجی کھاجاتا ھے۔
۶۔ کویلے کی بدولت
۷۔ گنے کی پھوک کی بدولت
یہ تو چند عوامل ھیں جن کی بدولت کم لاگت میں انرجی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ھے۔
سعودی عرب کی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے جانتے ھیں کہ بانی مملکت شاہ عبد العزیز (رحمتہ اللہ علیہ) کے حکمت اور دانای سے بھرے فیصلوں کی وجہ سے اج سعودی عرب ترقی یافتہ ملک جانا جاتا ھے۔ ارض پاکستان میں بھی ایک ریگستان جس کو تھر کے نام سے جانا جاتا ھے  نخلستان اور گلزار بن سکتا ھے اپنے کویلے کے بے پناہ ذخایر کی وجہ سے اور پاکستان کو ترقی کے سفر پر ڈال سکتا ھے۔ لیکن اس کے لیے ھم کو بانی سعودی عرب کے جیسے حکمت اور دانای بھرے فیصلے کرنے ھونگے اور وھی حکمت عملی اپنانی ھوگی جیسے سعودی عرب نے اپنای تھی۔ اج پاکستان کو ایسے فیصلے کرنے چاھیے جن سے پاکستان ایک باوقار ترقی یافتہ ممالک کی فھرست میں اپنا مقام بنالے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......