ھر قسم کے امراض سے شفا کا فارمولا

Submitted by Guest (not verified) on Mon, 12/31/2007 - 10:04

ہر قسم کے امراض سے شفاء کا فارمولہ
تحریر: ڈاکٹر مطلوب حسین ﴿دلِ آئینہ ساز﴾

ڈاکٹر اشفاق صاحب مجھے بتا رہے تھے کہ وہ پاکستان کے سب سے پہلے ہارٹ سپیلشلسٹ ہیں۔ امریکہ چھوڑ کر ’’خدمت‘‘ کے لئے پاکستان﴿لاہور﴾ واپس آئے تھے ۔ شیخ زید ہسپتال میں پاکستان کا سب سے پہلا’’ کاڑدیالوجی سنٹر‘‘ بنوایا تھا۔ڈاکٹر اشفاق صاحب چونکہ بہت ساری ڈگریوں کے حامل ہیں اور فیس بھی سب سے زیادہ لیتے ہیں ا س وجہ سے میری والدہ صاحبہ کا ان پر یقین بہت زیادہ ہے۔وہ ہر تین ماہ بعد انہی سے چیک اپ کراتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ اتنا پڑھا لکھا شخص بہت ہی صحیح مشورہ دیتا ہے.اس وقت میں سوچ رہا تھا کہ انسان کا مادی دنیا پر کتنا بھروسہ ہو چلا ہے۔جو باہر سے ڈگری لے کر آتا ہے ہم اس کی با ت کو حرفِ آخر سمجھتے ہیں. حالانکہ’’ہو الشّافی‘‘ فرماتا ہے:’’اور آپ کے رب نے وحی کی شہد کی مکھی پر کہ توُ پہاڑوں میں گھر بنا لے اور درختوں میں اور عمارتوں میں ،پھر کھا ہر طرح کے پھلوں میں سے ،پھر چل اپنے رب کی راہوں میں جوروشن ہیں ۔ان کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کے مختلف قسم کے ﴿بیشمار﴾ رنگ ہیں،جس میں انسانوں کے لئے شفا ہے۔اس میں بہت ساری نشانیاں ﴿فوائد﴾ ہیں ان لوگوں کے لئے جو تفکر﴿یعنی ریسرچ﴾ کرتے ہیں‘‘.﴿سورۂ نحل 69﴾

شہد کی مکھی کے پیٹ سے مختلف اقسام کی رطوبتیں ’’ اینزائمز‘‘ نکلتے ہیں ،یہ جوہر بیشمار امراض میں انتہائی مفید ہے۔ انسان سے لاکھوں سال پہلے سے ہی شہد کی مکھی ،شہد بنا رہی ہے۔یہ دنیا کی سب سے قدیم ترین دوااورغذائ ہے۔ اندازہ ہے کہ شہد کی ر یسرچ پر، دنیا کی ہر زبان میں تقریباً دس لاکھ سے زائد کتابیں تحریر ہو چکی ہیں.سائنسدان ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ’’ شہد‘‘سب سے زیادہ حیرت انگیز اور پُر اسرار چیز ہے،جو لامحدود فوائد کی حامل ہے. شہد کے چھتے میں’’ پولن‘‘ .’’رائل جیلی‘‘ .’’موم ‘‘ اور’’شہد ‘‘ اہم
اجزائ ہوتے ہیں .آسٹریا ،جرمنی ،روس، نیوزی لینڈ، امریکہ،سویڈن ، ناروے کے سائنسدان اب تک دو ہزار ایسے افراد پر ریسرچ کر چکے ہیں جو مکھیاں پالتے تھے یا شہد کے فارموں پر ملازمت کرتے تھے. ریسرچ رپورٹوں کے مطابق کسی کے اندرجوڑوں کے درد، فالج، دل کا مرض،ٹی بی،دمہ،کینسر، بلڈ پریشر، گنٹھیا،اعصاب کی سوزش،اعصابی درد، خون کی کمی ،نظر کی کمزوری، آنتوں کے امراض کے اثرات نہیں پائے گئے . قرآنِ پاک کی ایک سورہ کا نام ’’نحل‘‘ یعنی’’ شہد کی مکھی‘‘ ہے.’’وحی کی شہد کی مکھی پر‘‘ .کے مطابق شہد کے اندر ’’وحی‘‘ کی نورانیت موجود ہے۔اسی لئے شہد سے نورانیت پیدا ہوتی ہے،ہر قسم کی بیماریاں دورہو جاتی ہے .شہد کی مکھی کی پانچ آنکھیں ہوتی ہیں۔دو کمپاؤنڈ اور تین سادہ۔کمپاؤنڈ آ نکھوںمیں ہر ایک میں چھ ہزار مائکروسکوپک لینز ہوتے ہیں۔ شہد کی مکھی الٹرا وائلٹ روشنیوں کو بھی دیکھ لیتی ہے۔شہد مکھی ہر رنگ اور ہر قسم کے پودوں ،پھولوں اورپھلوں کے رس چوستی ہے اور چھتے میں لاکر جمع کرتی ہے۔ایک مکھی ایک چھتے میں کم و بیش دس ہزار سے زائد پھولوں کے ’’پولن‘‘لاتی ہے۔ایک چھتے میں دس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک مکھیاں ہوتی ہیں۔اس طرح شہد بنانے کے لئے لاکھوں پھولوں کے پولن ایک ہی چھتے میں جمع ہو جاتے ہیں۔ شہد مکھی الٰہی حکم کے تحت ہر قسم کے پودوں، پھلوں اور پھولوں پر بیٹھتی ہے اور ان کا رس چوس کر لاتی ہے۔اس کی ’’سینسز‘‘ اتنی تیز ہوتی ہیں کہ آدھ کلو میٹر دور سے ہی تندرست اور بیمار’’ زردانوں‘‘ کی خوشبو کوسونگھ لیتی ہے اور ہمیشہ تندرست زردانہ ہی اٹھاتی ہے۔سب سے مشہور ’’ڈومنا‘‘ مکھی ہے جو پھولوں کا رس چو سنے کے لئے ستر کلومیٹر دور تک چلی جاتی ہے۔یہ آٹھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے اُڑ سکتی ہے۔ فرانسیسی ڈاکٹر ’’ پی۔لیوائی‘‘ نے شہد کی مکھیوں کو مار کر ایک سادہ محلول میں ڈالا تومہینوں بعد بھی کسی قسم کی بیماری کا جرثومہ یا تعفن پیدا نہ ہوا۔اس کا مردہ جسم مرنے کے بعد بھی بیماریوں اور جراثیم کو پاس پھٹکنے نہیں دیتا. ایک اور فرانسیسی ’’ڈاکٹربیٹارن‘‘ نے بوڑھے لوگوں پر ’’رائل جیلی کے انجیکشن استعمال کرائے تو سب کی کمزوری ختم ہوگئی.روسی ڈاکٹر ’’کیڈ سیوا‘‘ تین سو مریضوں پر تجربات اور ریسرچ کے بعد اس فیصلہ پر پہنچے کہ شہد ہائی اور لو بلڈ پریشر ،دونوں کو نارمل کر دیتا ہے.ڈنمارک میں شہد پر ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں نے جب ’’ٹی بی‘‘ کے جرثوموں کو شہد میں ڈا لا تو کوئی بھی جرثومہ زندہ نہ رہا . یوگوسلاویہ میں کئی برس پہلے ایک ریسرچر ’’ڈاکٹر عثمانیجک‘‘ نے ریسرچ پیپر میں لکھا تھا کہ انہوں نے شہد کو ہر قسم کے تمام امراض میں سو فیصد نتائج کا حامل پایا ہے.’’فلیمنگ انسٹی ٹیوٹ فار پنسلین ریسرچ،انگلینڈ‘‘ کے ’’ڈاکٹر مچل لیکار‘‘ کے مطابق انسان نے آج تک جتنے بھی اینٹی بائیوٹک اور میڈیسنز دریافت کی ہیں ان میں سے سب سے بہترین پروپولیس ،پولن اور شہد ہے. جبکہ ڈاکٹر عزت عثمانیجک پہلے ہی اسے دنیا کا سب سے بہترین اینٹی بائیوٹک قرار دے چکے تھے. آسٹریا کے ٹاپ ریسرچروں کی بھی یہی متفقہ رائے ہے .ڈھائی ہزار سال قبل جالینوس، پلائینی اور بقراط جیسے بلند پایہ یونانی حکمائ بھی شہد کی افادیت کے قائل تھے۔قدیم چینی اورمصری اقوام لاشوں اور ممیوں کو ہزاروں سال تک محفوظ رکھنے کے لئے جو مسالہ تیار کی کرتی تھیں وہ شہد اور پروپولیس کا مرکب تھا.یوگو سلاویہ کے ’’ڈاکٹر میکس کیرن‘‘ کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ شہد سے اچھے نتائج نہ ملے ہوں.ترقی یافتہ ممالک امریکہ،روس،جرمنی ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ،بیلجئم،فرانس اور آسٹریا میں شہد سے علاج کی ایک نئی شاخ بھی متعاف کرائی گئی ہے ،جس کو ’’ایپائرن تھراپی‘‘ کا نام دیاگیا ہے۔روسی ڈاکٹروں نے جب شہد مکھی کے ’’ڈنک ‘‘ پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ اس کا ڈ نک بھی زبردست شفائی اثرات رکھتا ہے۔ بیکٹیریالوجسٹوں نے جب بیماریوں کے جرا ثیم کو شہد میں ڈال کر تجربہ کیا توتمام بیماریوں کے جراثیم نیست و نابود ہوتے دیکھے گئے. ایک جرمن ڈاکٹر ’’زائس‘‘نے بھی سالہاسال کی ریسرچ کے بعد رپورٹ لکھی کہ شہد سب سے اعلیٰ میڈیسن ہے. امریکی ڈاکٹر ’’ ڈی سی جار وِس ‘‘ اپنی کتاب ’’فوک میڈ یسن ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ شہد سے بہتر ، کوئی میڈیسن میرے علم میں نہیں ہے۔سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئین باکسرمحمد علی اورماضی کے برطانوی طاقتور انسان ’’جیف سمپسن‘‘ ایک سپیشل طاقتور خوراک پولن اور شہدکھایا کرتے تھے۔ریسرچر اس بات سے بھی متفق ہیں کہ شہد سب سے بہترین سپورٹس میڈیسن بھی ہے۔

شہد کا ایک چمچ کھانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے لاکھوں پھولوں ،پھلوں ،جڑی بوٹیوں ،معدنیات ،مرکبات،سالٹس اور عناصر کو شہد کے ایک ہی چمچ کے ساتھ اپنے جسم کے اندر انڈیل لیا،اور یہ کہ تمام طریقہ ہائے علاج کی تمام ادویات سے استفادہ کرلیا ۔عالمی سطح پر ریسرچ کے بعدسائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شہد ہر قسم کے امراض کو مکمل طور پر ٹھیک کر دیتا ہے۔ لیبارٹری میں کیمیائی تجزیہ کے بعد پتہ چلا ہے کہ شہد کے اندر، زمین پر پائے جانے والے تمام مرکبات ،عناصر، معدنیات، مفید سالٹس مکمل ترین اور متوازن ترین فارمولے کی شکل میں موجود ہیں۔مثلاً شہد کے ا ندر فریکٹوز، گلوکوز، سیکروز،مالٹوز، کاربو ہائیڈریٹس ،وٹامنز، امائینو ایسڈز، پروٹینز، کیروٹین ،معدنیات کیلشئم، میگنیشئم،ایلومینئم، آئرن، سوڈیم، ایلبومینئم، نائیٹروجن سلیکا مینگنیز، سلفر، فا سفورس، آئوڈین ،سولہ قسم کی شکریا ت کے علاوہ لاشمار مرکبات موجود ہیں.’’اس میں شفائ ہے انسانوں کے لئے‘‘. غرضیکہ دنیا کے سب سے ٹا پ ریسرچر اس بات پر متفق ہیں، اور قرآنِ پاک کے مطابق بھی، شہد انسانوں کے تمام امراض کا علاج ہے۔اس میں تما م جسمانی،نفسیاتی اور دماغی امراض بھی شامل ہیں۔
﴿ڈاکٹر مطلوب حسین سے رابطے اور کالم کے بارے میں تبصرہ کے لئے yymatloob1@yahoo.com

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......