War of Water

Submitted by arifmahi on Thu, 02/14/2008 - 13:35

پانی پانی
ماہرین کہ رہے ہیں کہ آئیندہ دنیا میں جو بھی جنگیں ہو نگی وہ پانی پر لڑی جائیں گی کیونکہ عالمی مدوجزر کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہم جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ اس کا آغاز ہو چکا ہے کیونکہ عالمی حدت میں اضافے کی وجہ سے دنیا کے ممالک کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایک تو عالمی درجئہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے سیلاب تباہ کاریاں لائیں گے کیونکہ سالوں سے جمے ہوئے گلئشئیر پگھلنا شروع ہو رہے ہیں اور دوسری طرف قحط پڑھنے کے آثار نظر آ رہے ہیں ماہرین کے مطابق دنیا میں پانی کے زخائر تیزی سے ختم ہونا شروع ہو چکے ہیں عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے دنیا کے مختلف علاقوں کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق پانی کےزخائر میں 34% کمی واقع ہو چکی ہے اگر ہم دنیا کی صورتحال کا بغور جائزہ لیں تو یہ امر کھل کر سامنے آ رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک پانیوں پر قبضے کا آغاز کر چکے ہیں جس کا اندازہ صرف اس بات سے ہو سکتا ہے کہ اسرائیل نے شام کے پانی کے زخائز پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ اس کو کسی صورت میں ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہے گولان کا پہاڑی سلسلہ پانی کے زخائر سے مالا مال ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے اسی طرح بھارت نے مختلف ڈیم بنا کر پاکستان کے پانیوں کو روک کر سندھ طاس معاہدے کو عملی طور پر ختم کر دیا ہے ان کا مقصد صرف پانی اپنے علاقوں تک پہچانا ہے اس کے علاوہ سیاچن گلئشئر پر قبضہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اسی طرح چین اور بھارت میں میں لداخ کے پانی کے زخائر پر اختلاف ہے بلکہ جنگ بھی ہو چکی ہے اور بنگلہ دیش کے دریا پر بھی بھارت نے ڈیم بنانا شروع کر دیا ہے آسٹریلیا نے عالمی سامراجی قوتوں کی مدد سے انڈونیشیا کے ایک پانی سے پر جزیرے ایسٹ تیمور کو آزاد کروایا ہے ان کا مقصد آئیندہ پانی کا استعمال ہے ایتھوپیا نے اریٹیریا اور صومالیہ کے علاقوں پر پانی کے تصرف کی وجہ سے قبضہ کیا ہو ا ہے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......