Intrest of Pakistan

Submitted by arifmahi on Tue, 02/26/2008 - 13:53

پاکستان کا وسیع تر مفاد کا نعرہ
یوں تو پاکستان کا مفاد ہر کسی کو عزیز ہوتا ہے مگر عوام کو تو پاکستان کا وسیع تر مفاد اتنا عزیز ہے کہ وہ ہر قابض حکمران کے سامنے جب بھی پاکستان کا وسیع تر مفاد کا شوشہ آتا ہے تو تالیاں پیٹ کر اس کی ہمت افرائی کرتے ہیں پاکستان کا وسیع تر مفاد ہے کیا اگر اس کو ہم تمام جزئیات کے ساتھ دیکھیں یہ ایک ایسا دلفریب اور جادوئی لفظ ہے جو ہر حکمران پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے استعمال کرتا ہے میری عمر جب 7 یا 8 سال کی تھی تو ضیاءالحق کے اقتدار کو دیکھا جس نے پاکستان کے وسیع تر مفاد کا نعرہ لگا کر ایک ایسا ریفرنڈم کروایا جس میں کہا گیا کہ اگر آپ کو پاکستان کا وسیع تر مفاد عزیز ہے اور آپ پاکستان میں اسلامی قانون دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ہاں کریں اگر نہیں تو پھر ناں کر دیں واہ مرحوم تیری حاضر دماغی واہ کیا قوم کے جزبات سے کھیلا
پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے اسلامی جمہوری محاذ یا IJI بنیایا گیا کیونکہ پاکستان کا وسیع تر مفاد عزیز رکھنے والوں کو شاید محترمہ بینظیر بھٹو کی حب الوطنی پر شک و شبہ تھا جس کی بناء پر ان منتخب حکومت کو ختم کر کے ایک خود ساختہ حکومت کی بنیاد رکھی گئی تھی یہ بات اور ہے کہ محترمہ نے ساری عمر پاکستان کے عوام کی بات کی اور پاکستان کے آئینی اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی تاہم ان کو پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک قرار دے کر ان کو تختہ حکومت سے الگ کر دیا کیونکہ یہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تھا کیا خوب ہے پاکستان کا وسیع تر مفاد یہ عرصہ 1988 سے 1990 تک کا ہے اس کے بعد ایک ایسی حکومت معرض عمل میں لائی گئی جس کو چلانے کے لئے پاکستان کے وسیع تر مفاد کے امین نجانے کہاں کہاں سے سیاستدان ڈھونڈ کر لائے مگر 2 سال میں پھر ان سے بھی پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہاتھ دھونا پڑا پھر 1992 میں محترمہ کی حکومت آئی جس نے حکومت سازی شروع کی اور پاکستان کا وسیع تر مفاد دیکھنے والے ان کو حکومت سے ہٹانے کے لئے نت نئے تجربات کئے اور بالاخر ڈھائی سال بعد پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر ان کی حکومت کو بر طرف کر دیا گیا اور 1996 میں ایک عوامی اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں میں نواز شریف کو حکومت دی گئی جس نے پاکستان کا وسیع تر مفاد کو بالائے طاق رکھ کر عوام کے مفاد کو سامنے رکھنا شروع کیا تو 1999 میں پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر ان کی حکومت کو ختم کر کے ان کو پابند سلاسل کر دیا گیا اور ان کو ایک ایسی سزا دی گئی جس کا دنیا میں تصور بھی نہیں تھا یعنی طیارے کا اغوا جس میں نہ کوئی ہائیجیکر نہ کوئی طیارے کے اندر کوئی مسئلہ پھر بھی سزا یہ بھی پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہوا اس کے بعد پاکستان کے وسیع تر مفاد والوں نے تو انسانیت کی حدیں پار کر لیں آئین کو توڑا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، لال مسجد کو بموں سے اڑا دیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، وزیرستان کے قبائل پر بم برسائے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، عدلیہ کو تباہ کر کے ججوں کو قید کیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ،بلوچوں پر شب خون مارا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، کشمیر پالیسی پر یوٹرن لیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، آٹا ،گھی ، دالیں ، چاول مہنگا کیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ، بجلی گیس کو کم کیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ،
اور بہت کچھ کیا انہوں نے یعنی پلاٹوں کی بندر بانٹ ، اسٹیل مل کی فروخت ، اور بہت کچھ کیا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں
میرے خیال میں اب اگر اور کچھ نہیں بچا تو پاکستان کو یہ لوگ چھوڑ دیں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......