کیا انتہا پسندی ہمارے مسائل کی وجہ ہے۔

Submitted by Guest (not verified) on Thu, 05/08/2008 - 19:20

اسلام علیکم

پرانے وقتوں کی حکومتیں ملکی نظم وضبط کی خرابی کا ذمہ دار ہمیشہ خزب مخالف یا اسمگلروں ،جاگیرداروں کو ٹھرایا کرتیں تھیں اگر کوئی دھماکہ ہو جائے تو جھٹ سے بھارتی انٹیلیجنس “ را “ کو مورد الزام ٹھرایا اور کسی بھی زمہ داری سے بری الزمہ ہو گئے ۔مگر موجودہ حکومت ملکی خرابی کو تلاش کرنے میں بڑی تیز نکلی اس نے بلند بانگ یہ کہا کہ اس کی وجہ “ ملک میں پھیلی ہو ئی انتہا پسندی ہے۔
صبح شام ٹی وی چینلز پر آ آ کر حکومتی اہلکار اس بات کا رونا روتے ہیں کہ ملک کو انتہا پسندی سے بچانا ہو گا ۔اخبارات و جرائد میں اس بات کو دہرایا جاتا ہے اس مقصد کے لئے “ لفافہ صحافیوں “کی خدمات بھی حاصل کی جاتیں ہیں ۔ مشرف بھی تقریروں میں مظلومیت کا اظہا رکرتا ہے کہ اس انتہا پسندی سے بچاؤ ۔جیسے موصوف تو بھت انقلابی کام کرنا چاہتے ہیں مگر اس انتہا پسندی نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں وگرنہ وہ پاکستان کو پتہ نہیں کس قسم کی ترقی کی معراج تک لے جاتے۔ اب اس جھوٹ کا بھی اتنا واویلا کیا گیا ہے کہ ہماری سادہ لوح عوام نے اسے سچ ہی سمجھنا شروع کردیا ہے ۔
لیکن میں آپ لوگوں سے یہ سوال کرتا ہو کہ آیا ہمارے ملک میں آسمانوں کو چھوتی ہوئی اس مہنگائی کی وجہ انتہا پسندی ہے ؟
کیا ہمارے ملک میں پھیلی ہوئی فحاشی اور عریانی کی لہر کی وجہ انتہاپسندی ہے؟
اگر عدالتیں امت کو عدل فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو کیا اس کی وجہ انتہاپسندی ہے؟
اگر ہسپتالوں میں کوئی مریض علاج معالجہ نہ ملنے پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے تو کیا اس کی وجہ انتہاپسندی ہے؟
کیا پاکستان میں پھیلی ہوئی انتہا درجے کی بے روز گاری کی وجہ کی وجہ انتہاپسندی ہے؟
نہیں یہ اس کی وجہ ہر گز نہیں ہو سکتی کیونکہ امت جانتی ہے کہ اس کی وجہ انتہا پسندی نہیں بلکہ یہ لوگ ہیں جو کہ اپنے کالے کرتوتوں سےتوجہ ہٹانے اور اپنے استعماری آقا کی خوشنودی کی خاطر یہ سارا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

والسلام
عمر میرزا

http://1ummah1state.com/forum/urdu/index.php?f=1

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......