کامیابی کا راز

Submitted by Guest (not verified) on Wed, 01/16/2008 - 08:50

ہم میں سے اکثر لو گ یہ سوچتے ہیں کہ انسان کسی بھی میدان میں کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ انسان کن باتوں پر عمل کرنے سے کامیاب ہو اہے ۔ کسی بھی انسان کے کامیاب ہونے کا راز صرف چند باتوں میں پوشیدہ ہے ۔ ان باتوں پر اگر ہم عمل کرنا شروع کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھی اپنا شمار کامیاب لوگوں کی فہرست میں جگہ بنا کر سکیں۔

سب سے پہلی اور ضروری بات تو یہ ہے کہ وقت کی پابندی کی جائے ۔ یہ بات تو تقریباََ ہر ذی شعور جانتا ہے کہ وقت ایک بار گزر جائے تو پھر کبھی لوٹ کر واپس نہیں آتا ۔ سوآج سے ہی وقت کو ضائع کرنا چھوڑ دیں ۔ اگر آپ وقت کو ضائع کرنا چھوڑ دیں گے تو وقت بھی آ پ کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔آپ کوو قت ضائع کرنے والوں کی بے شمار مثالیں اپنے اردگرد معاشرے میں ضرور مل جائیں گی۔ضرورت صرف ان سے سبق لینے کی ہے۔ اگر آپ نے یہ کام کر لیاتو آپ نے کامیابی کی پہلی سیڑھی پرقدم رکھ دیا۔آپ تمام دنیا کے کامیاب لوگوں کی سوانح عمریوں کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو ایک بات ان سب میں مشترک ملے گی وہ یہی وقت کی پابندی والی بات ہے۔انسان اس دنیا میں صرف ایک بار ہی آتا ہے اور اس کے پاس سب سے قیمتی چیز یہی وقت ہی ہے ۔ اگر وہ اس کا درست طور پر استعمال نہ کر سکے تو وہ یقینا خسارہ پانے والوں میں ہی شمار ہو گا۔ کیونکہ جو اس بات سے آگاہ ہو جاتے ہیں ۔ وہ اپنی زندگی کا ایک بھی لمحہ ضائع کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ وہ اپنے لئے کچھ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھلائی اور فائدہ کا بھی سوچتے ہیں۔

دوسری اہم بات کسی بھی انسان کی خود اعتماد اعتمادی ہے۔ اگر وہ اس دولت سے مالا مال ہے تو وہ ہرمیدان میں کامیاب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کے بغیر کوئی بھی انسان کامیاب نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ جب کسی انسان کو یہ معلوم بھی نہ ہو کہ وہ اس میدان کچھ کرسکتا ہے ۔وہ کیسے اس میں کامیاب ہو سکتا ہے جب اس میں اعتماد ہو گا تو وہ ناممکن کو بھی ممکن کر دکھائے گا۔ اس کے بغیر توآسان سے آسان کام بھی اس کے لئے مشکل ہوگا۔اور انسان میں خود اعتمادی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ مثبت انداز فکر اپناتا ہے۔کیونکہ مثبت سوچیں ہی انسان کو کچھ نہ کچھ کرنے پر مائل کرتی ہیں۔اسکی بدولت ہی انسان اپنے اوپر اعتماد کرنے لگتا ہے۔اور کسی بھی کام کومشکل نہیں سمجھتا ہے اور برے سے برے حالات اور مشکلات کا بخوبی مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔اس اعتبار سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ مثبت سوچوں کی وجہ سے انسان میں خود اعتمادی کاعنصر پیداہوتاہے۔دنیا میں صرف ان ہی لوگوں کا نام ہے جن کو اپنے اوپر اعتماد تھا اورانہوں نے بے شمار کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے۔لہذا آپ کوشش کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑئیں اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور کامیابی سے ہمکنار کر ے گا۔

ان با توں کے علاوہ انسان کالگن اور محنت سے کسی کام کو کرنا بھی اس کو ہرمیدان میں کامیاب کرنے کا باعث بن جاتا ہے ۔ ویسے بھی اگر ہم کوئی کام ذاتی دل چسپی اور توجہ سے سرانجام نہ دیں تو وہ کبھی بھی پایہ تکمیل کو ہی نہ پہنچے ۔ لہذا یہ بات ظاہر کر تی ہے کہ جہاں وقت کی پابندی اور خوداعتماد ی کا عنصر کامیابی کیلئے ضروری ہے وہیں ان باتوں کا بھی انسان کی کامیابی میں کافی اہم کردار ہوتا ہے۔

لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ انسان اگر کامیاب ہونا چاہے تو کوئی بھی طاقت اس کو روک نہیں سکتی ہے۔ یہ صرف انسانوں کی کاہلی اور آرام طلبی ہی ہے جو انسان کو ناکارہ اور ناکام بنا دیتی ہے۔ وگرنہ قدرت نے ہر انسان کوئی نہ کوئی صلاحیت دی ہوئی ہوتی ہے ۔ اب اس سے فائدہ اٹھانا انسان کا اپنا فرض ہے۔ بصورت دیگر ہر انسان نے صرف اپنے ہی اعمالوں کا جواب دینا ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ضرور سوچیئے کہ آپ کو اللہ
تعالیٰ نے بے کار و بے مقصد تخلیق نہیں کیا ہے؟اور قران پاک میں ارشاد ہے کہ’’ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کر تاہے‘‘۔

کامیابی کا راز
تحریر: ذوالفقارعلی بخاری، اسلام آباد
zulfiqarbukhari80@gmail.com
Cell No. 0300-5099541

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......