پرچھائیاں

Submitted by arifmahi on Sat, 02/16/2008 - 09:49

موت کی پرچھائیاں
اس وقت جب دنیا کے منظر نامے پر نظر ڈالی جائے تو انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے کیونکہ انسانیت کا نوحہ سننے کے لئے وسیع قلب اور دورس نظر کا ہونا ضروری ہے اس وقت ہماری دنیا بہت سے خطرات سے دوچار ہے اور دھرتی کی چیخ کسی کو سنائی نہیں دے رہی ہے کیونکہ ہم ان خطرات کی بازگشت نہیں سن رہے جو روز بروز اپنا گھیرا تنگ کر رہی ہے زمین کی تباہی کے لئے بنی نوع انسان ہمہ تن جہد کوشاں ہے وہ کون سے عوامل ہیں جن کی بناء پر زمین پر موت کی پرچھائیاں رقص کر رہی ہیں آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں

اسلحہ کی دوڑ
دنیا کے بیشتر ممالک اسلحہ بنانے یا اسے فروخت کرنے یا خریدنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسلحہ کا کاروبار بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے مگر کوئی اس کی تباہ کاریوں اور خونریزی پر غور نہیں کرتا عراق، افغانستان، صومالیہ ، چیچنیا ،فلسطین میں جنگ جاری ہے جس کے تباہ کن اثرات سارے خطے پر نمایاں ہیں اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت ، بھارت اور چین ، امریکہ اور روس ، چین اور امریکہ ، ملائشیا اور انڈونیشیا ، شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ، اور بہت سے افریکی ملک اور شام اور اسرائیل ، اسرائیل اور عرب ممالک علاقائی طور پر ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں کیونکہ ان کے مابین کسی وقت کوئی خون ریز جنگ چھڑ سکتی ہے اور بنی نوع انسان بڑی تباہی کا شکار ہو سکتی ہے مزید براں کافی سارے ممالک میں اندرونی خانہ جنگی ہے جیسے سریلنکا کے اندر تامل باغیوں کے ساتھ جنگ ، بھارت کے اندر مائو نواز باغیوں یا کشمیریوں کے ساتھ جنگ ، پاکستان میں طالبان کے ساتھ جنگ ، عراق میں شیعہ سنی جنگ ، افریکہ میں قبیلائی جنگ شامل ہے جو اسلحہ کے بے دریغ استعمال کا باعث ہے جس سے ایک تو دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے اور دوسرا زمین پر آلودگی کی وجہ کا باعث بن رہا ہے
بڑھتی ہوئی آبادی

دنیا کے خوراک کے زخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور بڑھتی ہوئی آبادی سے زمین پر فطرتی ماحول کو تباہ کن مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے بڑھتی ہوئی آبادی سے حقیقت میں انسانی ماحول اور زمین دونوں کو خطرات لاحق ہیں

ماحول کی تباہی
انسان کی بے حسی کی وجہ سے ماحول تیزی سے تباہ ہو رہا ہے ماحول کے تباہ کرنے میں انسان کے بنائے ہوئے بڑے میگا پروجیکٹ ، گاڑیوں کا شور ، فیکٹریوں کا دھواں اور گاڑیوں کا دھواں ، گندے پانی کا پھیلاؤ ، اور دیگر عناصر شامل ہیں جن کی وجہ سے دھرتی کی تباہی ہو رہی ہے ماہریں کہ رہے ہیں کہ گرین ہائوس گیسوں پر مکمل پابندی اگر ممکن نہیں تو اسے محدود ضرور ہونا چاہییے وقت کا تقاضا ہے کہ دھرتی کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے بصورت دیگر زمین کی تباہی اس کے اپنے ہی کریں گے

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......