مبارک ہو! مبارک ہو! مبارک ہو! مبارک۔

Submitted by Tahir Anjum Khan on Sun, 03/09/2008 - 15:42

مبارک ہو! مبارک ہو! مبارک ہو! مبارک۔

بھوربن میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی طرف سےاعلانِ مری اور بعد میں پریس کانفرنس۔ قومی مفاد کے لیے خلوصِ نیت اورتہ دل سے مصروف دونوں لیڈر اور قومی ہیروزکے ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے متحد ہونے پر پوری قوم انکی مشکور اور مبارکباد دیتی ہےاورامید کرتی ہے کہ دونوں جماعتیں اب کی بار لوٹوں سے بچتے ہوئے اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مستقبل میں اس اتحاد کو قائم رکھیں گی بلکہ مل جل کر ملک و قوم کو داخلی و خارجی بحرانوں سے بھی نکال باہر کرینگی۔عام آدمی کی حالت بہتر بنانے، اشیائے خورد ونوش کی سستی قیمتوں پر فراہمی،مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سستے انصاف کی جلد فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گی۔قوم کو قوی امید ہے کہ ماضی کے تلخ تجربات کو آئندہ کبھی نہ دھرایا جائے گا۔اس سلسلے میں دونوں جماعتوں اورانکے دل میں اتر جانے والے قائدین کو میں سلام پیش کرتا ہوں اورانکی پالیسیوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ میاں صاحب تو باکمال تھے ہی مگر آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیوں اور صبر تحمل نے تو حیرت میں ڈال دیا۔ ارے۔۔۔۔؟ ایسا عظیم لیڈر قوم کی نظروں سے اب تک کیسے اور کیوں اوجل رہا۔ بے نظیر طاروں صوبوں کی زنجیر کی قربانی رائیگاں نہ جائے گی۔ اپنی عوام سے محبت کرنے والی قربانی کی پیکر بے نظیر شہید کی تو نظیر ہی نہ تھی مگرآصف کی معصوم مسکراہٹ بھی کوئی کم نہیں۔ وہ مسکراہٹ جو اسکے حقیقی کردار کی عکاسی کرتی اور قوم کے دل میں اترتی چلی جاتی ہے۔ عجیب سا سحر ہے اس مسکرہٹ میں جو نجانے کتنے سوال اپنے اندر چھپائے نظر آتی ہے۔ اتنے صدمے سہہ کر بھی مسکرانا تو کوئی آپ سے سیکھے۔آصف کی یہ مسکرہٹ قوم کو بھی اسی طرح صبر، ہمت کا درس دینے کے ساتھ ساتھ صبر کا پھل میٹا ہو نے کی بھی نوید دیتی ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی سکھاتی ہے ہم ایک قوم اور صرف اور صرف پاکستانی ہیں۔ جہاں ہر شہری محترم ہے۔ چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری۔ چاہے وہ کسی پارٹی سے یا پھر آذاد ہی کیوں نہ ہو۔ بھر چاہے وہ فوجی ہو یا غیر فوجی۔آصف کی صرف ایک مسکراہٹ کے مطلب کی اگر میں وضاعت کرنے بیٹھ جاؤں تو کتب کا انبار لگ جائے۔میاں صاحب کے تو ہم برسوں سے پارٹی کارکن، اور دیوانے ہیں مگر آج ایک شخس نے دل کی گہرائیوں میں اچانک آکر ڈیرہ ڈال لیا اور ہمیں پتہ بھی نہ چلا۔ وہ عظیم شخص جس میں میاں صاحب ہی کی طرح طوفانوں سے کر ٹکرانے کا نہیں بلکہ اپنی مسکراہٹ سے انہیں روک لینے کی صلاحیت عجیب صلاحیت موجود ہے۔ اے قوم کےعظیم فرزند میری دُعا ہے کہ اللہ تیرا حامی ، محافظ ، ناصر ہو۔ واقعی تو ملک وقوم کے اتحاد کی علامت ہے۔ تمام پارٹیوں اور پوری قوم کو ساتھ لیکر چلنے کا ازم رکھنے والے تجھے ایک مرتبہ پھر تہ دل سے میرا اور پوری قوم کا سلام۔ شاعر نے قوم کے ایسے ہی سپوتوں کے بارے میں کیا خوب کہا ہےکہ
یاد کرتا ہے زمانا انہی انسانوں کو
روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو

طاہر انجم خان (سواتی) بھوگڑمنگ

اعلان مری کے اثرات
بھوربن اعلامئیے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکومت سازی اور عدلیہ کے حوالے سے ایک بڑی جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے پاکستان کے عوام پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے مزید یہ کہ پاکستان کے عوام میں آزاد عدلیہ کی جو امید ہو چلی تھی اس کو تقویت ملے گی اس میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ اعلان مری پاکستان کی عوام کے لئے حوصلہ کن نتائج کے اثرات کی حامل ہے دوسری طرف ایوان صدر میں اس اعلامئے نے صف ماتم برپا کر کے رکھ دی ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودہری شجاعت حسین نے فوری طور پر صدر پاکستان (ریٹائرڈ) جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور اس تباہ کن اعلان مری پر تبادلہ خیال کیا جس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
اعلان مری کو سبوتاز کرنے کے لئے ایوان صدر میں دوسرے دن پاکستان کے بدنام زمانہ ملک عبدالقیوم اور شریف الدین پیرزادہ نے صدر کو آئینی اور قانونی مشاورت سے نوازہ کہ کن نکات کو بروئے کار لا کر آزاد عدلیہ یا معطل ججوں کو بحال کرنے سے روکا جا سکتا ہے
پاکستان میں روزافزوں ہونیوالے خودکش حملے اور بیگناہ لوگوں کی ہلاکت سے یہ مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے مفاد میں لڑی جانیوالی جنگ جس میں بیگناہ لوگ مارے جاتے ہیں کو فوری طور پر بند کر دے اعلان مری سے اس امر کو تقویت ملے گی کہ حکومت ان لوگوں سے مذاکرات کرے اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں سے بات چیت کرتا ہے اور سری لنکا بھی تامل ٹائیگر سے بات چیت کرتا ہے مگر پاکستان کے حکمرانوں کو اسلام پسندوں سے بات چیت کرنے کو روکا جاتا ہے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......