عجیب لوگ از کاشف فاروق

Submitted by TeamAdmin on Tue, 10/02/2007 - 19:35

عجیب لوگ

ان عجیب لوگوں کے متعلق میرے ذہن میں آیا تو کئ ایک سوالات مجھے درپیش تھے۔ چنانچہ ان سوالات کو حل کرنے کےلیے مجھے بے شمار مواد اکٹھا کرنا پڑا۔ میں نے ان لوگوں کی تصاویر سرکس پروگرام کتابیں اور ان لوگوں کے متعلق لکھے ہوۓ خطوط کامطالعہ کیا۔ باربو کے مطابق بہت کم لوگ جانتے تھے کہ اس جگہ کا مقام امریکن سرکس کی تاریخ میں بہت اہم اور بلند ہے۔ جہاں رنگلنگ برادرز [Ringling brothers] ۱۸۸۰ ؁ میں اپنے کام کاآغاز کیا۔ یہ پانچ بھائی تھے۔البرٹ ۱۸۵۶ تا ۱۹۱۶۔ الفریڈ ۱۸۶۱ تا ۱۹۱۹۔ چارلس ۱۸۶۳ تا ۱۹۲۶۔ جان ۱۸۶۶ تا ۱۹۳۶ اور اوٹو ۱۸۵۸ تا ۱۹۱۱۔ ان بھائیوں کی باربو میں ابھی تک یاد تازہ ہے۔لیکن اس مواد کے علاوہ میرے ذہن پر ایک اور تجربہ بھی نقش ہوا، وہ تھا میرا پریشان خواب! یہ پریشان خواب ان لوگوں سے متاثرتھا جن کی زندگیاں اور جذبات باربو کی مٹی کے ایک ایک ذرہ پر لکھے ہوۓ ہیں۔ یہ خواب کچھ اسطرح سے تھا:۔

""میں نے دیکھا کہ میں بالکل تنہا ہوں، ہر طرف سناٹا اور خاموشی ہے میں ایک اجنبی شہر میں سنسان گلی میں ایسے چل رہا ہوں کہ میرے قدموں کی بازگشت مجھے اداس اور غمزدہ کردیتی ہے۔ ایک دم نہ جانے کہاں سے مردوں عورتوں اور بچوں کا بہت بڑا ہجوم نمودار ہوتا ہے۔ وہ لوگ میرے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ اچانک میں بچوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمام اپنی انگلیوں سے میری جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ مرد زور زور سے قہقہے لگانے لگے۔ اور عورتوں نے اپنے منہ دوسری جانب کرلیے یا اپنے چہرے ہاتھوں سے ڈھانپ لۓ۔ تمام کے چہروں پہ ہیبت اور خوف طاری ہے۔ میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں تو مجھے سارے سنسنی خیز واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے زیادہ دور نہیں جانا پڑتا بلکہ میں خود اس سنسنی کا موجب ہوں۔میں نے یکھا کہ میرے بازو غائب ہیں اور ان کی جگہ کاندھوں سے دو بہت چھوٹے چھوٹے ہاتھ لگے ہیں۔ لیکن ان کے سوا تندرست اور نارمل ہوں اور بالکل ویسا ہوں جیسا پہلے تھا۔ 'مجھے مت گھورو ' میں گھبراہٹ میں چلاتا ہوں ۔ کیا ہوا اگر میں جسمانی لحاظ سے تمہارے جیسا نہیں ہوں۔ میں تمہاری طرح کا نارمل انسان ہوں۔ میرے بھی وہی جذبات ہیں جو تم رکھتے ہو""۔

عجیب لوگوں کی پیدائش کیوں؟

ایسے شخص کا جسمانی عجب پن کسی غدود کے خراب ہوجانے یا جینیٹک نسلی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتا ہے۔ یا وہ شخص جب اپی ماں کی کوکھ میں تھا اور اسکی بیماری کا شکار ہوجاتی ہے۔ جس کا خمیازہ اس بچے کو بھگتنا پڑتا ہے اور وہ بگڑے جسم کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ یا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ماں کی کوکھ میں زرخیز انڈہ جو مرد کے مادہ منویہ اور عورت کے اووا سے مل کر تیار ہوتا ہے۔ دو میں تقسیم ہو کر جڑوان بچوں کا باعث ہوتا ہے۔ لیکن جب کناروں پر تقسیم ہوجاۓ اور درمیان میں وہ منقسم اجزا جڑے رہیں تو ایسے جڑواں پیدا ہونگے جو درمیان میں گوشت کے لوتھڑے یا سریاشانوں کے مقام پر آپس میں جڑے ہوں گے۔

http://www.geocities.com/kurdupk/ajeeb.htm

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......