دیوبندی علماء اور فضل الرحمان

Submitted by Guest (not verified) on Wed, 06/11/2008 - 04:41

جمعیت علماءاسلام دیوبندی علماء کی ایک ایسی تحریک ہے جسکا مقصد بنیادی طور پر پاکستان اور ھندوستان میں اسلامی اقدار کا دفاع اور انکی ترویج ہے۔ پاکستان میں مفتی محمود مرحوم اس تحریک کے ایک بزرگ اور قابل قدر رہنما تھے جنکی قدر مذہبی جماعتوں کے علاوہ عام لوگ بھی بہت کرتے تھے۔ فضل الرحمان نے دیوبندی علماء کی عظیم تحریک کو ایک نچلے درجے کی سیاسی تحریک میں تبدیل کر دی ہے۔ کم از کم ایک ایسے شخص کو جو کہ خود کو ایک عالم ظاہر کرتا ہے ایسی چالیں چلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے جو صرف انہی کی نظر میں چالیں ہیں جبکہ باقی لوگ اسکو بچّوں کا تماشہ سمجھتے ہیں جسمیں ایک عالم کہلانے والا شخص بچّہ بنا ہوا ہے یا بنایا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی طور پر علماء کے لئے اور عام طور پر تمام مسلمانوں کے لئے ایک برا تماشا ہے۔

دیوبندی تحریک والوں کو مغربی طرز جمہوریّت سے دور رہ کر ہی اسلامی اقدار کیلئے کوشش کرنی ہوگی کیونکہ چاہے جماعت اسلامی ہو یا تحریک علماء یہ لوگ سیاسی جلسوں اور کرسیوں کی آسائش کا مزہ لینے کے بعد صرف چالبازیوں کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں اور دن بدن پھولتے جاتے ہیں۔

قاضی حسین احمد امریکہ سے ہر قسم کی آسائش حاصل کرنے پر آمادہ رہا ہے اور ہے مگر اسکی زبانی برائی سے نہیں تھکتا اس سے بڑھ کر فضل الرحمن ہے جو مختصر مدت میں کئی گروہ بدلتا رہتا ہے اور ہر تبدیلی کا نیا جواز پیش کرتا ہے۔ اس دوران اس آفاقی حکم کو پس پشت جاتا ہے کہ(لا دین لمن لا عھد لہ) جو وعدے کا پاس نہ رکھے اسکا کوئی دین نہیں ہے۔

فضل الرحمان پہلے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہوۓ انتخابات میں شامل ہوا اور پرویز مشرّف کی کھڑی کی ہوئی مصنوعی تنظیم قاف لیگ کی شکست کے بعد پیپل تنظیم سے پینگیں بڑھا لی ہیں تاکہ دیرینہ خواب پورا ہو سکے جسکی اسکو اب بھی امید ہے۔ اب وہ پیپل تنظیم کے حق میں تقریریں کرتا نظر آتاے ہے کہ اس تنظیم کو متحّد ہونا چاہئے اور کس طرح انکو کام کرنا چاہئے جبکہ پیپل ایک آزاد خیال اور اشتراکیّت کی علمبردار تنظیم ہے۔ اب اگر یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ سب اسلام کے نام پر ہو رہا ہے تو یہ سراسر زیادتی ہے۔ بالکل اسی طرح فضل الرحمن کو وزارت عظمی یا دوسرے کسی اہم عہدے کا جھانسا دے کر استعمال کرنا بھی ایک سنگین مذاق ہے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......