mojooda halaat kay zima daraan

mza_pakistani's picture

موجودہ حآلات اور زمہ داران

ہم مےں سے زیادہ تر لوگ ےہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات کہ ذمہ دار ہمارے سیاست دان ہیں۔کسی حد تک ہماری یہ سوچ درست ہے لیکن حقےقت صرف یہی نہیں

اگر ہم اپنے ماضی پر نظر دوڑایں تو ہمیں صاف نظر آئےگا کہ کس طرح ہمارے اسلاف نے انگرےزوں کی غلامی کو اپنا شعار بنا کر اس دھرتی کی مظبوط جڑوں کو کھوکھلا کیا۔اس تن آور درخت کو کاٹنے مےں ذرہ برابر کوتاہی نہیں برتی جو محمد بن قاسم کے برعظیم میں آنے سے پیدا ھوا اور پھر مختلف اکابرین اور صوفیا کی محنتوں اور آبیاری سے ظہیرالدین محمد بابر کے دور تک پھلتا پھولتا رہا

کس طرح رنگیلے شاہ اور بہادر شاہ ظفر نے محض اپنی عیش پرستی کے لیے اس تن آور درخت کو زمیں بوس کرنے میں اہم کردار ادا کیا

صرف موجودہ سیاستدانوں کو اس کا ذمہ دار ٹھیرانا کسی طور بھی درست نہیں ہا ےہ ضرور ہے کہ ان کی رگوں میں بھی وہی عیش پرست، فضول خرچی کا قائل، خونریزی کا دلداہ خون دوڑ رہا ہے۔

اور یہ کہ ان کو لوٹ مار کے نئے طریقے میسر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کردار اور لوٹ مار میں انتہا کی تیزی آ گئی ہے

واللہ اعلم

محمد ظہیر انور ملک(شاہ احمد ناصر علی منور)

Share this
No votes yet