Pakistan Intrest

Submitted by arifmahi on Wed, 02/13/2008 - 13:41

پاکستان کا وسیع تر مفاد
آج تک 1954 کی دستور ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے سے لے آج تک ہر غیر قانونی اور من پسند کام کو پاکستان کا وسیع تر مفاد کا لبادہ اوڑھ کر ہم نے اپنے ملک کا کیا حشر کر ڈالا جس کو چاہا غدار کا لقب دے ڈالا جس کو چاہا سولی پر چڑھا دیا موجودہ حکومت کو دیکھ لیں پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر انہوں نے کیا کچھ اس ملک کے ساتھ نہیں کیا پہلے تو جعلی ریفرنڈم کروایا اور ایسا جعلی کہ کہیں ٹرن آؤٹ 105 فیصد تو کہیں 124 فیصد بین الاقوامی اداروں نے جب اس پر تنقید کی تو مختلف دلیلیں دیں اور ملک کی جگ ہنسائی کی اس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نظر بند کردیا گیا پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر اور میڈیا پر لا کر اسے ناکردہ گناہ قبول کرنے پر مجبور کر دیا گیا پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر عدلیہ کے ججوں کو دہشت گرد سمجھ کر خوفناک الزامات کی زد میں لا کر برطرف کر دیا پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر جسٹس چودہدری کو پابند سلاسل کر دیا پاکستان کے وسع تر مفاد کی خاطر اپنی ہی منتخب حکومت کو ایمر جنسی کی زد میں لے کر آیا گیا پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر لال مسجد کو توپوں سے اڑا دیا گیا پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر یہ کیسا مفاد ہے کہ دہشت گرد آزاد گھومیں اور پاکستان کے محب وطن نظر بند ہوں۔ حکمرانوں کو عقل کے ناخن لینے ہونگے اور پاکستان کے سچے سپوت جو ہیں ان کی تذلیل بند کرنا ہو گی ورنہ پاکستان کا آدھا حصہ ہم پہلے ہی کھو چکے ہیں آدھا اب خطرے میں ہے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......