Environment Pollution

Submitted by arifmahi on Wed, 02/13/2008 - 18:52

ماحولیاتی آلودگی
اس وقت دنیا میں گرین ہاوس گیسوں کی وجہ سے دنیا بھر کے موسموں میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے دنیا کے موسمیاتی مدوجزر میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے گرمی کی حدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ماہرین کہ رہے ہیں کہ گرمی کی حدت میں اضافے کے سبب دنیا کے برفانی گلئشیروں پر صدیوں سے جمی ہوئی برف کے پگلنے سے دنیا میں بہت سے ساحلی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں ہالینڈ جیسے نشیبی ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اور دنیا بھر میں سیلابوں کے ریلے بپا ہو کر تباہی مچھ دیں گے اوزان کی تہہ جو کہ سورج کی تپش کو زمین پر پہچنے سے پہلے کافی حد تک متوازن کر دیتی ہے اس میں بھی شگاف پڑنا شروع ہو چکے ہیں یہ سب ہماری اپنی کوتاہیوں کے سبب ہو رہا ہے کیونکہ ہم نے ماحول کو بے حد گندہ کر دیا ہے ماحول کو گندہ کرنے میں ہم نے بہت سارے عوامل کو شامل کر دیا ہے جن میں فیکٹریوں کا دھواں اور گندہ پانی نیر زہر آلود فضلے، گاڑیوں کا دھواں اور ان کا شور اور گاڑیوں سے خارج ہونیوالی گیسیں ، پریشر ہارنوں کا استعمال ، تیزی سے کٹتے ہوئے جنگل ، انسانوں کا آپس میں جنگ و جدل اور ہتھیاروں کا استعمال جیسا کہ امریکہ نے عراق میں تباہ کن بمباری کی اور افغانستان میں اقوام متحدہ کی طرف سے ممنوع قرار پانیوالے ڈیزی کٹر (جو بے حد تابکار ) ہوتے ہیں ان کو استعمال کیا اور کارپٹ بمباری کی اس کے علاوہ قدرتی ماحول کا تیزی سے ختم ہونا بھی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے یہ سارے عناصر نشاندھی کر رہے ہیں کہ انسان اپنی نسل کو کس قدر غیر محفوظ کرنے پر تلا ہوا ہے ماحول کے بارے میں دنیا بھر میں بہت سے سیمینار ہو رہے ہیں اور ان عوامل کو روکنے کے لئے ہمہ تن جہد کوشاں رہنے کی اپیلیں ہو رہی ہیں جن سے ماحول کو تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے ۔
پاکستان کے بڑے شہروں مثال کے طور پر کراچی ، لاہور ، پشاور ، کوئیٹہ وغیرہ ماحولیاتی آلودگی میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے قدرتی وسائل سے دشمنی لگا رکھی ہے اور ہم روزانہ جنگلات کاٹ رہے ہیں دریائے سندھ کے کنارے کچے کے جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور پاکستان کے بہت سے علاقوں میں جنگلات یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا سرے سے نیست و نابود ہیں اور ہماری حکومت اس سلسلے میں دعوے تو بہت کرتی ہے مگر عملی کام ناپید ہیں پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے دورس اقدامات کی ضرورت ہے۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......