Bedariyan (3)

Guest's picture

(+)Add
(-)sub
(X)multy
(/)Div
=0 (in Life)
حمد

تری سنگت تو مشکل ہے ، کہ اے مولا نبھا پاؤں
عذابوں میں ترے خود کو ، ہمیشہ مبتلا پاؤں٠

عقیدہ ہے مگر کتنی خطرناکی کی حد میں ہے
کہ تجھ پر سر جھکا کر ہی ، سر اقدس اٹھا پاؤں٠

تمسخر کو برا مانے ، تو سنجیدہ ہوا واقع
تجھے گر بھول ہی جاؤں ، تو تھوڑا مسکرا پاؤں٠

بڑا ہی متقیم ہے تو چلا کرتا ہے چالیں بھی
کہیں مفرور ہوکر ہی ، عدو سے سر بچا پاؤں٠

انا تیری رقیبانہ ، ہے قائم واحد متلعق
بڑا مشکل مقام کبریائی ہے ، اماں پاؤں٠

نمازوحج ، زکات و روزہ داری، قرض ہیں تیرے
حیات خوش نما کو گر ، سزا دوں تو چکا پاؤں٠

مجھے منظور ہیں دوزخ کی ، ساری کلفتیں 'منکر'
تلاش حق میں مر جاؤں ، تو کوئی بھی سزا پاؤں ٠ ٠
جنید 'منکر'

Share this
No votes yet