چوده اگست از کاشف فاروق

Submitted by TeamAdmin on Tue, 10/02/2007 - 11:35

چوده اگست انیس سو سینتالیس کو پاکستان ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ انگریز و هندو کی دوهری غلامی سے نجات حاصل کرنے کےلیے ملسمانان ھند نے الله سے گڑ گڑ گڑاگڑ کر دعائیں کیں، یاد کیجیۓ یه آزادی ھمارے بزرگوں نے جان و مال کی بے بھا قربانی اور هزاروں فرشته سیرت بھو و بیٹیوں کی عصمت گنوا کر حاصل کی تھی۔

آزادی یقیناً الله کا احسان عظیم اور ایک بھت بڑی نعمت هے لیکن اس کو قائم و دوائم رکھنے کے لیے اس کے تقاضے پورے کرنے پڑتے ھیں۔ هماری آزادی کا اولین تقاضا یه تھا که نظریه پاکستان یعنی اسلامی نظام کا عملی نفاذ کیا جاتا۔ لیکن بدقسمتی سے اس سمت کوئ پیش رفت نه هوسکی۔ آزادی کو مادر پدر آزادی سمجھ لیا گیا۔ قومی وسائل کی بندر بانٹ اور مفاد پرستی کی ایک دوڑ شروع ھوگئ۔ جس کا نتیجه یه نکلا که پاکستان مسائلستان بنتا چلا گیا۔ مھنگائ، بیروزگاری اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ یھاں تک که ملک دولخت هوگیا۔ لیکن روز بروز یه مسائل بڑھتے چلے گۓ۔ نفسانی خواهشات کو بھڑکانے والے پروگرام ترتیب دیۓ گۓ، راگ و رنگ اور رقص و سرور کی محفلوں کی حوصله افزائ کی گئ۔ بجلی کے بدترین بحران کے باوجود عمارات و سڑکوں کو بقعه نور بنا دیا جاتا هے۔

برادران اسلام، ذرا سوچۓ عام حالات میں بھی ایک مسلمان معاشره ایسی بے ھودگی کی اجازت نھیں دیتا۔ لیکن ایسے وقت میں جبکه دنیا کے کونے کونے میں مسلمانوں پر قیامت ڈھائ جارهی هے۔ کشمیر فلسطین افغانستان عراق اور چیچنیا میں ایک عرصے سے خون مسلم سے ھولی کھیلی جارهی تھی لیکن گذشته ماه سے اسرائیل امریکه کی شہہ پر لبنان کے بے گناه شهریوں پر جن میں بچے بوڑھے خواتین شامل هیں اندھادھند بمباری کے ذریعے ظالمانه طریقے سے ان کا قتل عام کررها ھے۔ آیۓ هاتھ میں هاتھ ڈالیں اور الله تعالیٰ کے دین کے غلبه اور اس کی اقامت کے لیے اپنا حصه ادا کریں۔ تاکه الله کی کتاب و اس کے رسول کی سنت کی روشنی میں اور مصور پاکستان علامه اقبال اور معمار پاکستان کے تصور کے مطابق یه ملک صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔

Search kurdupk on www.yahoo.com for this site
http://www.geocities.com/kurdupk/index.htm
from kashif farooq
کاشف فاروق کی جانب سے کے اردو پی کے پر کهانیاں غزلیات واقعات دیکھیں موسیقی بھی سنیں

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......