پاکستان کا التحریر چوک

Submitted by siaksa on Thu, 02/17/2011 - 21:23

امریکہ سب سے بڑی فوجی اور اقتصادی طاقت ھے اس نے پاکستان کو بھت امداد اور قرضے بھی دیئے ھیں لیکن یہ بات امریکہ اور تمام دنیاکو بھی اچھی طرح معلوم ھے کہ پاکستان ، امریکہ کی نوآبادی نھیں ھے۔دنیا یہ بھی جانتی ھے کہ امریکہ ، پاکستان کا دوست ھے لیکن یہ دوست ایسا ھے جو اٹیمی توانائی اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی مدد نھیں کرتااور نہ ھی اسکی صنعتی ترقی میں مدد کرتا ھے جسکی وجہ صرف یہ ھے کہ وہ پاکستان کو خود کفیل بنانا نھیں چاھتا، وہ ھمارہ آقا بننے کا خواھش مند ھے اور پاکستان اسے تمام تر معاشی بوجھ اور بیرونی امداد پر چلنے کے باوجود اسے آقا بنانے کو تیار نھیں ھے۔ تقریبا پانچ درجن سے زیادہ اسلامی ممالک میں سے بیشتر ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات معمول پر ھے لیکن ان میں سے کوئی بھی ایسا خوش قسمت ملک نھیں جس کو امریکہ نے خود کفیل بننے کے لیے سھارہ دیا ھو جبکہ اس کے برعکس وہ اسرائیل
اور کئی غیر اسلامی ممالک کو خودکفیل بناچکا ھے۔ یہ تمام صورت حال اس کے مذھبی تعصب کی بھرپور عکاسی کرتی ھے۔ دنیا کے نقشے پر نئے غیر اسلامی ملکوں کو قائم کرنے میں اسکی مدد کسی سے پوشیدہ نھیں باوجود اسکے کہ فلسطین اور کشمیر کی عوام اپنے حقوق کی لڑائی گذشتہ کئی دھائیوں سے کرھی ھے اس سے چشم پوشی کرنا اسکی مذھبی تعصب پسندی کا کھلم کھلا ثبوت ھے۔انصاف کے ترازو کے تھامے اس عالمی دوراغہ کی بے انصافی کا یہ عالم ھے کہ ایک معصوم
کمزور عورت کا بندوق اٹھالنے پر اس پر ظلم کی انتھا کردی جاتی ھے جبکہ اسکا ایک باشندہ کھلے عام دوانسانوں کے قتل عام کا شکار ھوجاتا تو اسکی تمام مشنری اسکو چھڑانے کے لیے زمین آسمان ھلادینے پر اتر آتی ھے۔جس ڈھٹائی سے اس مجرم کو بچانے کے لیے امریکی صدر سے لیکر تمام اعلا امریکی قیادت پاکستان پر کئے گیے احسانوں اور دئے ھوے قرضوں کا ڈھول بجا بجا کر جھکانے اور گیدر دھمکیوں کا سلسلہ ایسا جاری اور ساری ھے جس
سے پرانے زمانے کی یاد تازہ ھوگئی ھے جب ایک عورت کی فریاد پر حجاز بن قاسم نے محمد بن قاسم کو سندھ روانہ کیا تھا۔ ھم تو اپنی ھم وطن عافیہ صدیقی کی فریاد پر چپ سادھ بیھٹے تھے لیکن امریکہ اپنے ایک باشندے کی خاطر جس طرح تلملا رھا ھے اور بچانے کی کوشش میں لگا ھے اس سے لگ تو یہ رھا ھے کہ حکمران پارٹی اور نواز لیگ گٹھنے نہ ٹیک دے۔ اگر ایسا ھوا تو یہ اقدام نہ صرف نواز لیگ اور حکمران پارٹی کو نہ صرف پاکستان کی سیاست سے ھمیشہ کے
لیے صاف کردے گا بلکہ مزنگ چورنگی ﴿لاھور﴾ ھی پاکستان کا التحریر چوک ثابت ھوگا جو انقلاب کو جنم دے گا۔

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.