وزیر داخلہ رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس

Submitted by hellosheraz on Fri, 12/18/2009 - 07:17

سپریم کورٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔یہ نوٹس ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل طارق کھوسہ کی تبدیلی پر کیا گیا۔ طارق کھوسہ کو عدالت نے پاکستان سٹیل ملز اور حارث سٹیل جیسے اہم مقدمات کی تفتیش کا کام سونپا تھا۔جب قائم مقام اٹارنی جنرل شاہ خاور سے پوچھا گیا کہ طارق کھوسہ کو ابھی تک بحال کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے عدالت سے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔اور مزید کہا کہ عدالت چاہے تو طارق کھوسہ کو سیکرٹری قانون بنایا جا سکتاہے مگر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ انہیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے پر ہی تعینات کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے سرکاری افسران جو لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کار ہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے انہیں تبدیل کیا جا رہاہے۔طارق کھوسہ پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئر مین معین آفتاب کے دور میں ہونے والے اربوں روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے تھے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ جو کرنا ہے آج کریں ورنہ عدالت اپنے احکامات پر خود عملدرامد کروائے گی۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......