مسٹر لینگلینڈز

Submitted by Mohammad-Ilyas on Mon, 01/21/2008 - 20:52

لینگلینڈز ایک ایسے ایسے شخص کا نام ہے جو سالوں سے پاکستان کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ یہ شخص ہندوستان کی آزادی کے بعد برطانیہ نہیں گئے اور پاکستان میں ہی رہ کر لوگوں و علم سکھاتے رہے۔

وہ پہلے شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کے مدیر رہے اور اَسّی کی دھائی کے بعد وہاں سے فارغ ہوئے۔ اب وہ کافی عمر کے تھے اور اپنے ملک جا کر آرام کی زندگی گزار سکتے تھے مگر جس طرح شاہیں نیچا نہیں بیٹھتا وہ بھی اسکے بعد صوبہ سرحد کے شمالی ضلع چترال گئے اور وہاں شاہیں نام کا ہی ایک مکتب کھولا جس میں انہوں نے کوشش کی کہ طلبہ کو تمام سہولیات میّسر ہوں۔

شروع میں ان پر مغربیّت کی تبلیغ کا الزام بھی لگایا گیا مگر لینگلینڈز دوسروں سے ہٹ کر تھے۔ انہوں نے اسلامی اجتماعات کا دورہ بھی کیا گو کہ وہ ایمان نہ لائے مگر اس بات کا اعتراف کیا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے۔ انہوں نے باہر ملک کے دورے کئے، چندے جمع کئے اور حتی الوسع کوشش کی کہ ان کے مکتب میں تمام جدید سہولتیں اور زیادہ کتابوں کاذخیرہ رکھنے والا کتبخانہ آراستہ رہیں ۔ ان ی تمام کوششوں کا خاطرخواہ فائدہ اٹھایا نہ جا سکا کیونہ ان کو اپنے جیسے پرخلوص ساتھی ہمارے معاشرے سے مہیّا نہ ہو سکے۔ مختصر یہ کہ لینگلینڈز ہمارے پاس فرنگیوں کی ایک قابل قدر امانت ہیں۔

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.