ماحولیاتی تباہی

Submitted by arifmahi on Sun, 03/16/2008 - 20:04

اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق ادارے کا کہناہے کہ دنیا کے گلیشیر ریکارڈ شرح کےساتھ سکڑ رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے چند عشروں کے اندر غائب ہوسکتے ہیں جو عالمی ماحولیاتی تبدیلی کی ایک پریشان کن علامت ہے۔

اتوار کے روز اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ 2006ء میں گلیشیئراوسطًٰ ایک عشاریہ پانچ میٹر تک سکٹرے جبکہ 2005ءمیں یہ رفتار اس سے آدھا میٹر کم تھی۔

ادارے نے کہا ہے کہ مزید برف کی کمی سے دنیا میں ڈرامائی تبدیلیاں آسکتی ہیں خاص طورپر ایشیاء میں جہاں لاکھوں افراد کا انحصار ہمالیہ کےپہاڑوں سے گرمیوں کے موسم میں پگھلنے والی برف پر ہے۔

دنیا بھر کے گلیشیئرز کی نگرانی کے ادارے نے یہ اعداد وشمار نو الگ الگ پہاڑی سلسلوں کے تقریباً 30 گلیشیروں کے مطالعاتی جائزے سے مرتب کیے ہیں۔

اتوار کے روز ہی دنیا بھر میں گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے ان بڑے بڑے ملکوں نے کیوٹو پروٹوکول کی جگہ لینے والے ماحولیاتی تبدیلی کا معاہدہ طے کرنے کے سلسلے میں جاپان میں اپنے مذاکرات مکمل کرلیے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاربن خارج والے والے ملکوں مثلاً امریکہ اور چین کے نمائندے ترقی پذیر ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ وہ عالمی تپش سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کی حمایت کریں گے۔

گروپ 20 کہلانے والے اس گروپ کے ارکان دنیا بھر میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سے لگ بھگ 80 فی صد کے ذمہ دار ہیں۔ ان ممالک میں بڑے صنعتی ملکوں کے ساتھ ساتھ بڑے ترقی پذیر ملک مثلاً چین ، بھارت، برازیل اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔

کیوٹو پروٹوکول کی جگہ لینے والے نئے معاہدے پر مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے آخر میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوگا۔

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......