لذات کی اقسام از ٹیم اُردو

Submitted by Guest (not verified) on Tue, 10/02/2007 - 04:32

لذات کی اقسام از ٹیم اُردو

لذات کو تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ھے۔
حسی لذات
عقلی لذات
روحانی لذات

حسی لذات وہ لذتیں ھیں جنہیں ھم اپنے حواس کی مدد سے حاصل کرتے ھیں جیسے کھانے پینے کی لذت وغیرہ وغیرہ۔

عقلی لذات وہ لذتیں ھیں جنہیں ھم اپنی عقل کی وجہ سے محسوس کرتے ھیں۔ جیسے کوئی اچھی بات سمجھ آ جانا، کسی سوال کا جواب مل جانا۔ اس کے لیے حواس کی ضرورت نہیں ھوتی۔ ھو سکتا ھے حواس نے اس میں ضمنی کردار ادا کیا ھو مگر اصل لذت اندر سے آئی باھر سے نہیں۔

روحانی لذات وہ لذتیں ھیں جنہیں ھم اپنی روح کی وجہ سے محسوس کرتے ھیں۔ اس کے لیے عقل وسیلہ ھو سکتی ھے مگر اس کا مرکز کچھ اور ھے جیسے آپ کسی ڈوبتے ھوئے انسان کو بچائیں تو آپ کو اس وقت روحانی لذت کا احساس ھو گا۔

اب اسی درجہ بندی کے مطابق ان کی طاقت بھی ھے۔ مثلا کہتے ھیں کہ حسی لذات دراصل لذت ھے ھی نہیں بلکہ رفع تکلیف ھے یعنی ھمیں ایک تکلیف پہنچتی ھے جب وہ دور ھو جاتی ھے تو ھمیں راحت کا احساس ھوتا ھے وھی اس کی لذت ھے۔ چنانچہ آپ کو بھوک لگی آپ نے روٹی کھا لی اب دوبارہ آپ کو روٹی دی جائے تو آپ کو اس میں کوئی لذت محسوس نہیں ھو گی۔

یا پھر اگر حسی لذت ، لذت ھے بھی تو اس کادرجہ کم ھے اور زیادہ اعلی لذتیں عقلی اور پھر روحانی ھیں۔

میں نے اس پوائنٹ کو کافی مفید پایا اس لیے شئیر کیا تا کہ شاید کسی اور کے بھی کام آ سکے

تحریر ٹیم اُردو

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......