سورہ فاتحه

Submitted by Guest (not verified) on Sun, 01/06/2013 - 08:37

سورہ فاتحه
پہلی سورہ

مومن بہت ہی مقدّس لفظ ہے، انسانی کاینات میں ، انسانی عظمتوں کی بلندی پر فائز مومن کی بلندی کے آگے کوئی دوسرا نظریہ ٹھہرہی نہیں سکتا ہے - مومن کو اسلام نے قیدی بنا کر ، اسکے ساتھ زنا بل جبر کیا ہے- اسے داغدار کر کے آزاد کیا کہ مسلم ہی سچا مومن ہوتا ہے٠
ایک مومن کبھی بھی مسلم نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی مسلم کبھی مومن ہو سکتا ہے- اسلام کو تسلیم کر لینے کے بعد فرد اسلام کا اسیر ہو جاتا ہے- جو کچھ خود ساختہ الله کے رسول محمد کا اعلان ہوگا ، وہ تسلیم کرنا ہوگا، چاہے وہ جائز ہو یا ناجائز - اپنے الله سے ایسی ایسی غیر فطری اور غلیظ باتیں کہلاتے ہیں کہ جسے عام انسان نہ مانے ،مومن تو بہت دور کی بات ہے- سورہ احزاب میں محمدی الله انکے منہ سے کہتا ہے کہ
"محمّد کی بہو زینب کا عقد محمد کے آسمان پر زینب کے ساتھ ہوا ، عقد پڑھایا تھا میں نے اور گواہی دیا تھا جبریل نے"٠
اسلامی دنیا سے ہٹ کے انسانی دنیا میں جب یہ بات پہنچتی ہے تو اسلام اور اسکے الله کے منہ پر جوتے بازی ہوتی ہے جسے مسلم دنیا شکریہ کے ساتھ قبول کرتی ہے
مومن ذات پاک وہ ہوتی ہے جو اپنے ضمیر اور احساس کی گہرائی میں ڈوب کر ہر بات کو کہتا ہے اور جانتا ہے- اسکے الفاظ میں فطرت کا آئینہ ہوتا ہے - اسکے فرمودات جان کی بازی ہوتے ہے. مومن کے خیالات صداقت کی گودوں کے پروردہ ہوتے ہیں - مومن مصلحت آمیزی اور سیاست سے بے نیاز رہتا ہے- رابعہ بصری ، حسن بصری ،اویس کرنی ، منصور و تبریز اور سرمد مومن تھے جن کو اسلام نے پامال کیا٠
مسلمانو ! جھوٹ فریب اور مکر کا دوسرا نام اسلام ہے ، جسے تم جی رہے ہو، زمانے سے صدیوں پیچھے ،شرمندہ ے حال ،صف آخر میں کھڑے نئی
دنیا سے زندگی اور اسکی سہولتوں کی بھیک مانگ رہے ھو م- تم چودھہ سو سالوں میں ایک سوی تک ایجاد نہیں کر پاۓ ، جب کہ ایجادوں کے مرہون منّت ہو- تم آج جن ہتھیاروں سے جہاد کر رہے ہو وہ ایجادوں کی متروقہ ہیں ، جو تمہیں دیکر مسلمانو کو ہی تباہ کرنے کے لئے دے جاتے ہیں کہ جہادی تاریکیوں میں تم مبتلا رہو٠
کیا تم کو خبر ہے کہ قبل اسلام عرب زندگی کے ہر شعبے میں دنیا سے آگے تھے، تم تو صرف لڑاکا قبیلہ قریش کی تاریخ میں محدود ہوکر رہ گئے ہو- آج وہی عرب دنیا مغرب کی غلامی میں ساسن لے رہے ہیں ، عرب کی یہ گھٹن اسلام کے ان پرغلبہ کے بعد ہی شروع ہو گئی تھی- اسلام نے مسلمانوں کو باہری دنیا کی ہوا ہی نہیں لگنے دیا- مشرقی ایشیہ میں پھیلا ہوا گوتم کا سندیسہ آج انکو سرخ رو کے ہوے ہے جسے افغانستان میں اسلام نے ملک بدر کر دی تھا جو آج اپنی بقا کی جنگ افیون کو پیدہ کر یا متروک اسلحہ سے جہاد کرکے کر رہے ہے
مسلمانو! جاگو - - -٠
تم کو اسلام نے نکمہ اور نکھٹو ہی نہیں ، بزدل بھی بنا دیا ہے- دوزخ کے خوف سے ہر وقت تمہاری ہوا کھسکی رہتی ہے - ہر تعمیری کام تم کو گناہ لگتا ہے ، حل ہتھوڑے اور اوزاروں کے تم لائق ہی نہیں رہ گے ہو - ہر وقت عبادت کی کھرپی لئے تم عاقبت کی کھیتیاں گوڑا اور نرا یا کرتے ہو٠
کروڑوں اربوں سالوں کی اس کاینات میں ابھی تک الله کو کسی نے پایا نہیں ، جھوٹے پیغمبروں نے اسکے قیام کردہ نظام تمہارے اوپر مسلّط کر دیا ہے ، تم اسی میں محدود ہوکر رہ گئے ہو - الله کی تلاش ہمارے سائنس داں بھی کر رہے ہیں ، جب وہ مل جایگا دیکھ لینا اور سمجھ لینا- وہ خوں خوار نہیں ہوگا ، نہ ہی ڈراونہ - وہ کبھی محمدی الله کی طرح ظالم جابر اور قہھار نہیں ہوگا٠
وہ ہوگا تو تمہارے خوش مزاج باپ کی طرح ہوگا ، جو تال ٹھوک کر کہیگا کہ
میرے لال ! دم ہے تو مجھ سے لڑ ، مجھے فتح کر، میرا وعدہ ہے کہ جیتےگا تو تجھ کو اس دنیا کی طرح ہی ھزارو دنیا دونگا٠ ٠

مومن " نثارالایمان "٠

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......