خوشی

Submitted by muskrati_zindgi on Sun, 03/01/2009 - 19:32

خوشی
خوشی ایک ایسا جذبہ ھے جواللہ کی طرف سے انسان کے دل میں پیدا ہوتا ھے۔ انسان مادہ پرست ھے،وہ خوشی کو دنیا کی مختلف چیزوں میں تلاش کرتا ھے۔ کوئی اسے دولت میں تلاش کرتا ھے تو کوئی اسے ہیرے جواہرات میں، کوئی اسے حسن میں تلاش کرتا ہے تو کوئی اسے طاقت میں ڈھونڈتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ انسان اگر ان چیزوں کو حاصل کرلے تو اسے خوشی ہوتی ہے لیکن یہ زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہتی۔
انسان کی حقیقی خوشی کا تعلق اس کی روح سے ھے۔جب انسان روحانی طور پر سکون میں ہو تو اسے حقیقی خوشی کا احساس ہوتا ھے۔ کسی ضرورت مند کی حاجت پوری کرنے پر اس کے چہرے پر پھیلی مسکان دیکھ کر جو خوشی ہو، اس کا مقابلہ کسی اور جذبے سے نہیں کیا جاسکتا۔ کسی بچے سے پیار کرتے ہوئے بھی معصوم خوشی کا احساس ہوتا ھے۔ انسان چند لمحوں کے لیے اپنے بیتے ہوئے خوشگوار دنوں کو یاد کرکے لطف اندوز ہوسکتا ھے۔ قدرتی مناظر دیکھ کربھی انسان کے اندر خوشی کے احساسات پیدا ہوتے ہیں۔ بہار کے موسم میں انسان کے اندر خوشی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ برسات کا موسم بھی خوشی کا باعث ہوتا ھے، خاص کر دو محبت کرنے والوں کے لیے،بچے کو پانی میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر انسان کے اندر خوشی کے احساسات پیدا ہوتے ہیں، وہ خوشی کے ان لمحات کو یاد کرتا ہے، جب اس معصوم بچے کی طرح لطف اندوز ہوا کرتا تھا۔
خوشی اللہ کی نعمت ہے۔ انسان ناشکرا ہے۔ اسی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک خوش نہیں رہ پاتا۔ مادے کے پیچھے بھاگنے والا کبھی خوش رہ نہیں سکتا۔ کسی امیر کو دیکھ کر جیلسی کا شکار ہونے والے، یا کسی غریب کو دیکھ کر حقارت کا اظہار کرنے والے کبھی خوش نہیں رہ پاتے۔ وہ امیر لوگ بھی جو دنیا میں اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ خود کو بھول جاتے ہیں۔
اعتدال پسند انسان ہمیشہ خوش رہتا ہے۔ وہ دنیا کو صرف اتنا ہی حاصل کرتا ہے جتنی اسکی ضرورت ہو۔
میرا نام عبدالباسط ہے اور یہ میرا پہلہ مضمون ہے ۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ شکریہ

Add new comment

CAPTCHA
This question is for testing whether or not you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.
Copyright (©) 2007-2019 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......