حیدرآباد بورڈ کی ویب سائٹ خراب طلبہ پریشان

Submitted by pakstudy.com on Sun, 12/12/2010 - 17:30

حیدرآباد بورڈ كی ویب سائٹ خراب طلبہ پریشان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سكینڈری ایجوكیشن حیدرآباد كی ویب سائٹ كافی عرصہ سے كام نہیں كررہی ۔ جس كی وجہ سے طلبہ وطالبات كو شدید مشكلات كا سامنا ہے ۔ خاص طور پر رزلٹ اور امتحانات كی ڈیٹ شیٹ كے موقع پر طلبہ وطالبات اور ان كے والدین كو كافی زحمت اٹھانا پڑتی ہے

حیدرآباد بورڈ جو كہ كافی بڑے علاقے كو كور كرتا ہے ۔ اكثر دور افتاد جگہوں پر طلبہ و طالبات كی رزلٹ گزٹ تك رسائی نہیں ہو پاتی ۔جس كی وجہ سے ان كو كافی فاصلہ طے كر كے بورڈ آفس آنا پڑتا ہے ۔ جس سے نہ صرف ان كے تعلیم وقت كا ضیا ئع ہوتا ہے ۔ بلكہ سفری اخراجات اور كافی مشكلات بھی اٹھانا پڑتی ہیں۔
لڑكیوں كو لڑكوں كی نسبت زیادہ پریشانی
حیدرآباد گرلز كالج كی طالبات كے مطابق ویب سائٹ كی خرابی سے لڑكیوں كو لڑكوں كی نسبت زیادہ پریشانی ہوتی ہے ۔ ان كے بقول چونكہ وہ اكیلی بورڈ آفس نہیں جاسكتی ۔ جب تك والد یا بھائی وغیرہ ساتھ نہ ہوں، كئی دفعہ والد یا بھائی كو مصروفیت كی وجہ سے ان كو كئی دنوں بعدوقت ملتا ہے اور ان كو درست معلومات كافی دیر سے ملتی ہیں۔اس دوران ان كو سخت ذہنی كوفت كا سامنا رہتا ہے ۔ انہوں نے سندھ اسٹڈی كی نمائندہ خصوصی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جب ایك طالب علم كو كئی دن تك یہ ہی معلوم نہ ہو كہ وہ پاس ہوا ہے ، یا نہیں ،یا رزلٹ كا اعلان ہوا ہے یا نہیں ،تو اس كی ذہنی حالت اور اضطراب كا آپ خود انداز لگاسكتا ہیں۔

طلبہ وطالبات نے حكومت سندھ سے مطالبہ كیا ہے كہ وہ فوری طور پر حیدرآباد بورڈ كے ویب سائٹ كو اپ ڈیٹ كریں۔ تاكہ وہ اپنے گھروں علاقوں میں رہتے ہوئے اپنے اپنے تعلیمی رزلٹ معلوم كرسكے ۔

حیدرآباد كے سماجی اور تعلیمی شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھی گورنر سندھ سے مطالبہ كیا كہ وہ فوری طور پر ویب سائٹ كی خرابی كا نوٹس لیا۔ اور ذمہ دار افراد كے خلاف سخت كاروائی كی جائے ۔ اور ویب سائٹ كو فیڈرل بورڈكی ویب كی طرح اپ ڈیٹ كیا جائے تاكہ طلبہ وطالبات اپنا مكمل٫٫ رزلٹ كارڈ٬٬ فوری حاصل كرسكے۔ ہمیں آپ كی آرا ئ كا انتظار ہے ۔

http://sindhstudy.com/node/3958

Guest (not verified)

Thu, 02/24/2011 - 12:46

I guess that college students should make better their writing ability buying comparison contrast essay at custom book reports writing service. Because a distinguished writing service can create custom term papers on every branch of science.

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......