بے نظیر بھٹّوکی وصیّت

Submitted by Mohammad-Ilyas on Sun, 01/13/2008 - 20:30
1۔ میں نے کوشش کی تھی کہ پاکستان اسلامی اقدار اور جوہری قوت سے محروم ہو جاۓمگر ہونہ سکا،اب یہ کام میں تمہارے لۓ چھوڑ رہی ہوں۔ 2۔ ہماری پیپل تنظیم کا منشور اسلامی اشتراکیّت ہے۔ اسلام کے لۓ کافی ہے کہ ہم شلوار قمیص پہنتے ہیں اور اشتراکیّت یہی ہے کہ لوگ ہمارے آس پاس رہیں ورنہ ہم باہر عیش و آرام میں وقت گزار کر صرف منتخب ہونے کیلۓ راۓ حاصل کرنے یہاں آتے ہیں۔ تم لوگ اور جگہ اس قابل نہیں کہ ہم یہاں رہ سکیں۔ 3۔ میں تم میں ایک ایسا آدمی چھوڑ جا رہی ہوں جو کہ تمہاری معیشت کا صرف ۱۰ (۱۰) فی صد لے گا اور اپنے گھوڑوں کو خصوصی خوراک دے گا کیونکہ عام خوراک عوام کا حق ہے۔ 4۔ دوسری کسی بھی سیاسی تنظیم کی مخالفت سے نہ ہی گھبرانا اور نہ ہی انکی دوستی سے خوش ہونا کیونکہ یہ بھی ہماری طرح کھوکھلے اور صرف کرسی کے بھوکے ہیں، کسی نے کوئی تبدیلی نہیں لانی۔ 5۔ ہمیشہ فرنگی کے آگے جھکے رہو اور اسکی اطاعت سے منہ نہ موڑو جس میں ہمارے تعیّش اور حکومت کا راز چھپا ہے۔ درآمد کی ہوئی ہر چیز کی ملک میں بڑی قدر ہے اسلئے میرے بعد بھی تنظیم کے بنے بنائے سربراہ باہر سے لاتے رہنا جسکا فائدہ یہ ہوگا کہ فرنگیوں کی لامذہبیّت اور ہمدردیاں ساتھ نتھی رہیں گی۔ 6۔ مال و دولت اور اقتدار کا لطف ہم اور ہمارے خصوصی چیلے اٹھاتے ہیں مگر تم لوگ بھوک کی حالت میں بھی ھمارے اردگرد نعرے بازی کرتے رہنا، چاہے دنیا تم کو بیوقوف ہی کیوں نہ کہے۔

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......