بگڑا ھوا بچہ

siaksa's picture

اس کائنات میں کسی بھی شئے کی پیمائش کو نپانے کے لیے تین ڈاریکشن میں جانچا جاتا ھے جس کو معروف زبان میں ایکس، وائی اور زیڈ کھا جاتا ھے۔ اگر اسی فارمولے کو مدنظر رکھا جاے تو پاکستان کی سیاست میں بھی یہ تین ڈاریکشن میں کام کرتی ھے جس میں ایکس کا کام جمھوری قوتیں کرتی ھیں اور وائی ڈاریکشن میں عسکری قوتیں ھوتی ھیں جن میں سے ھی کوئی نہ کوئی آمرپیدا ھوتا آیا ھے۔ اب رھے جاتا ھے زیڈ ڈاریکشن اور یہ ھی وہ اھم ڈاریکشن ھے جس کے بغیر کسی بھی شئے کا وجود ممکن نھیں ھوتا ھے۔ اور ھماری سیاست میں یہ زیڈ ڈاریکشن ھماری اسٹبلشمنٹ ﴿بیوروکریسی﴾ ھے ان میں وہ لوگ شامل ھیں جو پاکستان کا انجن ھیں ۔ مزے کی بات یہ ھے ۔ جمھوری دور میں سیاست دان بدنام ھوتے ھیں، اور عسکری دور میں آمر پر ھی تمام نزلہ گرتا ھے۔ پر یہ بیوروکریسی کا طبقہ ان دونوں ادوار میں شامل حال ھونے کے باوجود کسی بھی الزام کی زد میں نھیں آتا ھے۔ بلکہ ھر دور میں مزے لوٹتا رھا ھے۔ اب سنو مزے کی بات کہ ان تینوں وبالوں کے بوجھ کو ڈھوتا ھوا طبقہ پاکستان کی عوام ھے جس کو ان لوگوں ٹٹو ﴿گدھا﴾ سمجھ لیا ھے جس کا جب دل کیا پخ پخ کی آواز لگا کر اپنی پسند کی راھ پر لگا لیا۔ آج عرب دنیا اور پاکستان میں انقلاب کی صدائیں بلند ھورھی ھیں۔ بھائی لوگ تو یہ کھتے ھیں کہ عرب دنیا میں موجودہ حکمران کافی عرصہ دراز سے برسرے اقتدار تھے اس لیے عوام میں غم و غصہ جس کی وجہ سے عرب ممالک میں انقلاب کی تحریکیں جنم لے رھی ھیں۔ پاکستان میں اس قسم کا کوئی خطرہ نھیں کیونکہ پاکستان میں﴿ آل از ویل﴾ ھے۔ راوی سکھ اور چین کی بانسری بجارھا ھے۔ لیکن ان بھائی لوگوں کو یہ نھیں معلوم
پاکستان کی عوام ساٹھ سالوں سے سیاست دانوں، آمروں اور کرپٹ بیوروکریسی کے بوجھ کو ڈھوتے ڈھوتے اس تھکے ھوے گدھے کی طرح ھوگئی ھے اور کسی بھی ایسی دولتی لگنے والی ھے جس سے
پاکستان کی عوام کو گدھا سمجھ سواری کرنے والوں اپنی اوقات کا پتہ لگنے والا ھے۔ جس جفا کش اور ملک کی وفادار عوام سے جو ناروا سلوک کیا جاتا رھا ھے اس نے صرف اور صرف اس لیے برداشت کیا وہ ملک اور قوم کی بھلائی چاھتے تھے جس کی خاطر ھر دور میں تمام سیاسی لوگوں اور آمروں کو موقع دیا کہ پاکستان کی فلاح و بھبود کے لیے کچھ کرجائیں۔ مگر اب پانی سر سے اوپر گذرتا نظر آرھا ھے۔ اب تو درواغہ عالم ﴿امریکہ﴾ نے بھی پاکستان میں انقلاب آنے کی نوید دے دی
ھے۔ کسی نے خوب کھا ھے کہ کسی بھی ملک میں انقلاب اس ملک کا بگڑا ھوا بچہ لاتا ھے اب دیکھنا ھے پاکستان میں کون بگڑا ھوا بچہ ھے جو
انقلاب لاسکتا ھے۔

Share this
No votes yet