ایسا نصیب کہاں؟

Submitted by Guest (not verified) on Wed, 01/02/2008 - 19:03

وہ چھوٹی سی بچی﴿بینظیر﴾ جس نے المرتضی لاڑکانہ میں اپنے والد کے ہاتھوں بندوق سے فائر کر کے درخت پر سے ایک طوطے کو مارنے پر دودن تک کھانا نہیں کھایا تھا وہ قتل ہوگئی۔ نہتی اور بندوقوں سے نفرت کرنے والی آخر کار اپنی ہی سرزمین پر شہید ہوگئی؟

دنیا میں بہت سے لوگ آئے روز مختلف حادثات میں مرتے رہتے ہیں؟کچھ لوگ سیاسی سازشوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں؟مگر کم کم ایسے ہوتے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی وہ کبھی دلوں سے محو نہیں ہو پاتے ہیںاور انکی یاد ہمیشہ آتی ہیں انہی لوگوں کی فہرست میں پاکستان کی مشہور زمانہ بھٹو فیملی کا نام بھی آتا ہے جس کے خاندان کے افراد کی زیادہ تر اموات غیر طبعی ہوئی ہیں مگر اس کے باوجود بھی اس خاندان سے لوگوں کی محبت وانس کم نہیں ہوا ہے۔بھٹو خاندان کے پاکستان پر بہت سے احسانات ہیں اور انکے کارنامے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہیں چاہے وہ 1973ئ کا آئین ہو یا پاکستان کو ایٹمی قوت کی صلاحیت ہو؟

بھٹو خاندان کے سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب تھے جن کو اس وقت کے حکمران ضیائ الحق صاحب نے ایک سیاسی متنازعہ کیس میں پھانسی دے دی اور کئی ممالک کے سربراہان مملکت کی سفارش بھی معافی کے سلسلہ میں نہ دی اور اس طرح سے ملک کا سابق وزیر اعظم تحت دار پر لٹک گیا۔اس کے بعد بھٹو مرحوم کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہ نواز بھٹو کی باری آتی ہے جو پیرس میں مقیم تھے اور وہ اپنے فلیت میں مشکوک طبور پر مردہ پائے گئے ۔اس کے بعدمرتضی بھٹو شہادت کے درجے پر فائز ہوتے ہیں اور وہ بھی اپنی بہن کے دورحکومت میں پولیس کے ہاتھوں اور اب سے چند دن قبل ذوالفقارعلی بھٹو صاحب کی لاڈلی بیٹی بینظیر بھٹو شہید کر دی گئی ہیں؟مگر بھٹو خاندان سے سیاسی دشمنی کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جب بھی اس کے کسی فرد کو جان سے مار یں گے انکی قوت پہلے سے زیادہ سامنے آئے گی اور اب تک کے رونماہونے والے حالات و واقعات نے یہی ثابت کیا ہے؟

کیا اب تک کوئی سیاسی شخصیت جس نے عوام کے ساتھ ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں ہوں وہ عوام کے ساتھ مرے ہیں؟ نہیں نایہ اعزاز صر ف اور صرف بھٹو خاندان کوسوائے قائداعظم محمد علی جناح ہی حاصل ہے ۔اس کے علاوہ اس حکمران رہنے والے اس خاندا ن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے چار سہوت اس سرزمین کیلئے شہادت کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ بھٹو خاندان سے لو گ کس قد ر محبت کر تے ہیں وہ تو بھٹو فیملی سے دشمنی کرنے والوں نے محترمہ کی شہادت کے موقعہ پر چاروں صوبوں کی عوام کو دھاڑیں مار مار کر اپنے غم کا اظہار کر تے ہوئے دیکھا لیا ہو گا؟اور بہت سے لوگ شدت غم کی وجہ سے بھی اپنی جان سے گئے صرف بھٹو خاندان سے محبت کی وجہ سے؟ کوئی ایسا لیڈر ہے جس کی خاطر عوام اپنی جانیں تک قربان کرنے پر تیار ہوں؟

تحریر : ذوالفقار علی بخاری
[email protected]

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......