انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں: مائکروسافٹ کا نیا سرچ انجن "بنگ" اور گوگل کا دنیا کے لیے "ویوز" کا تحفہ

Submitted by hashims on Sat, 05/30/2009 - 22:29

انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں: مائکروسافٹ کا نیا سرچ انجن "بنگ" اور گوگل کا دنیا کے لیے "ویوز" کا تحفہ

از: محمد بن قاسم

دنیائے انٹرنیٹ کے دو دیوزاد مسابقت کنندہ، مائکروسافٹ، اور گوگل، نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے لیے اپنی اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرارہے ہیں۔

آپ یہ جان کر بہت خوش ہوں گے کہ یہ دونوں نئی سہولتیں آپ کے انٹرنیٹ پر کام کرنے کے اسلوب میں ایک انقلابی تبدیلی لے آئیں گی۔ خاص طور پر ان ماہرین، اساتذہ، طلباء، اور افراد کے لیے جو انٹرنیٹ پر رابطوں کو سائنس فکشن کی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔

مائکروسافٹ کا نیا سرچ انجن "بنگ" ذہین سافٹ ویئر کے تصورات کو اعلی ترین سطح پر کام میں لا کر نہ صرف انٹرنیٹ پر تلاش کے کام کو تیزرفتار، مفید، اور دل چسپ بنادے گا، بلکہ ذہین کمپیوٹرز اب آپ کی اس تلاش میں حیرت ناک حد تک مدد کریں گے۔ تاہم ناقدین کہتے ہیں کہ اس طرح ہماری تلاش کے نتائج کے بارے میں مائکروسافٹ اپنی مرضی مسلط کردے گا۔ دوسری جانب زیادہ تر ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ یہ خدشات غلط ہیں، اور یہ حقیقی طور پر ایک انقلابی تبدیلی ہوگی۔ واضح رہے کہ اب تک انٹرنیٹ کی دنیا میں گوگل سرچ کا ہی راج ہے۔ "میں خوش قسمت محسوس کررہا ہوں" کی صورت میں گوگل اب بھی آپ کی تلاش کو مرکوز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم یہ ایک محدود صفت رہی ہے۔

دوسری جانب گوگل کمپنی اپنی شہرت کو برقرار رکھتے ہوئے انوکھی سہولیات کے بارے میں تحقیق کرتی رہتی ہے۔ گوگل جلد ہی کئی برس کی تحقیق اور جدوجہد کا ثمر آپ کے سامنے "گوگل ویوز" کی صورت میں پیش کرنے والا ہے۔

گوگل ویوز، ای میل، فوری پیغام، ٹیکسٹ اور وڈیو چیٹ، ڈاکومینٹس اور دیگر فائلوں کی آن لائن منتقلی کے ساتھ ساتھ آپ کو دیگر افراد کے ساتھ مل کر انہیں بیک وقت ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔ اور آپ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ آپ کا شریک کار، جو دنیا کے کسی بھی کونہِ میں ہوسکتا ہے، بلکہ خلاء میں بھی ہوسکتا ہے، وہ اب کیا ٹائپ کررہا ہے۔ آپ مختلف سہولیات کا اب اس طرح ایک ہی جگہ استعمال کرسکِں گے، جیسے کہ آپ سمندر کی لہروں پر سرفنگ کرسکتے ہیں۔ چنانچہ اسی لیے گوگل نے اسے لہروں کا نام دیا ہے۔ گوگل کی ای میل سہولیات پہلے ہی دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہی ہیں، اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اب انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اور انقلاب آرہا ہے۔

جستجو میڈیا دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اس بارے میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
* * *

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......