انسداد دہشت گردی بل کا مستقبل کیا ہے؟

Khwaja Ekram's picture

اس ملک ہندستان میں ہر طبقے ،فرقے، مذہب ، نسل اور قومیت کے حقوق الگ الگ محفوظ ہیں ، کہنے کو اقلیتوں کے بھی حقوق ہیں لیکن جب بھی اقلیت خاص طور پر مسلمانوں کے لیے کوئی قانون کوئی رعایت کوئی سہلوت دینے کی بات ہوتی ہے تو ملک کی اسی سیاسی پارٹی کے پیٹ میں دردر ہونے لگتا ہے جو خود کو سب سے بڑا ہندستانی کہتا ہے۔ میری مراد بی جے پی سے ہے ۔ لیکن اس سے بھی شرمناک اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس نفرت شعار پارٹی میںٕ موجود نام نہاد مسلمان جو خود کو مسلمان کہتے بھی نہیں تھکتے لیکن مسلم مخالف پارٹی اور مسلم سے نفرت والی پارٹی میں صرف شامل ہی نہیں ہیں بلکہ اس کی وکالت کرتے رات دن گزرتا ہے۔ جس طرح یہ لوگ پارٹی کی تعریف و توصیف کرتے اپنا وقت گزارتے ہیں اگر یہی وقت اللہ کی یاد میں گزارتے تو دونوں جہان کی نعمتوں سے سرفراز ہوتے ۔ لیکن یہ ناعاقبت اندیش صرف معمولی سیاسی فائدے کے لیے سب کچھ بیچ ڈالنے کو تیار رہتے ہیں۔
آج جب ملک میں پہلی دفعہ انسداد فرقہ پرستی بل پارلیمنٹ میں پیش ہوا پیش ہوا تو سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر مخالفت کرنے والی یہی پارٹی تھی جس نے اس بل کی مخالفت کر کے اسے التوی میں ڈال دیا۔ یاد رہے کہ اس ملک ہندستان کی بد قسمتی یہ رہی ہے کہ یہاں فرقہ وارانہ فسادات نے ملک کی شبیہ بھی خراب کی ہے اور مسلمانوں کو مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے ۔ کئی ایسی کمیٹیان اور کمیشن بنے جس نے حکومت سے سفارش کی کہ اقلیت کے تحفظ کے لیے قانون بنایا جائے ۔ ان کی سفارشوں کی بنیاد پر پہلی دفعہ فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا لیکن وہ بھی مخالفتوں کی نذر ہوگیا ، یہ وہی بی جے پی ہے جو ابھی گجرات میں مودی کے ذریعے بھائی چارے کے لیے ڈارمہ رچ رہی ہے ۔اس بل کی مخالفت سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں ، اس لیے اب وہ کیسے فراقہ ورایت مخالف بل کی حمایت کریں گے۔
رہی بات کانگریس کی تو وہ بھی صرف دیکھاوے کے لیے کام کرتی ہے ، مسلمان کانگریس پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن کانگریس مسلمانوں کے ساتھ تسلی دینے کا کھیل کھیلتی ہے ، کبھی دل سے اس نے اس پورے دس بارہ سال میں کچھ نہیں کیا، مسلمان کی ہمدرد کہلانے والی یہ پارٹی بھی صرف زبانی دعوے تک محدود ہے ۔ اگر کانگریس نے وقت رہتے کچھ نہیں کیا تو شاید آنے والے عام انتخابات میں کچھ نہ کر پائے۔

Share this
Your rating: None Average: 5 (1 vote)