امریکا بابو کا پھٹ گیا ڈھول اور ھوگیا اس کا ڈبہ گول

siaksa's picture

جس طرح سے امریکی سفارتکاری کا پھیہ جگہ جگہ دنیا بھر میں لیکچ کا شکار ھورھا ھے۔ اس سے دو باتیں تو صاف ظاھر ھیں کہ خصوصا پاکستان کے اعلی طبقات کے لوگ جس جگہ جاکر اپنا دکھڑا روتے تھے وہ پاکستان میں متعن امریکی سفیر کی گود ھوتی تھی ۔ جھاں وہ اپنے دل کی اصل بات ظاھر کیا کرتے تھے ورنہ دل کچھ ھوتا زبان میں کچھ۔ اب مستقبل میں اعلی طبقات کے یہ لوگ بھی دل کے راز نھیں کھول پاییں گے۔ دوسرا کرہ ارض پر اپنی برتری ثابت کرنے والا سپر پاور امریکہ ایک کمیپوٹر ھیکر کے ھاتھوں ایسا زچ ھوگیا کہ شرمندگی سے منہ چھپاتا پھررھا ھے۔دنیا کے تمام ملکوں کے راز جاننے والا، سیٹالایٹ کی بدولت کی زمین اندر اور باھر تمام ملکوں کی نگرانی کرنے والا سپر پاور ملک اور پاکستان کی اٹیمی صلاحیتوں کے دشمنوں کے ھاتھ لگ جانے سے حددجہ تشویش رکھنے والا جب اپنے ملک کی سفارت کاری کا پول قائم نھیں رکھ پایا تو خود امریکہ دنیا کے لیے ایک سیکورٹی رسک ھے۔ جب ایک کمپوٹر ھیکر اس کے نظام میں دراندازی کرسکتا ھے تو دھشت گرد تو بڑے منظم ھوتے ھیں امریکہ کا اپنا اٹیمی نظام خطرے میں لگتا ھے۔ آج وکی لیکس نے امریکی ڈپلومیسی میں اتنے لیکس ڈال دیے ھیں کہ وہ بلی تھیلے سے باھر اگئی اور امریکا بابو کا پھٹ گیا ڈھول اور ھوگیا اس کا ڈبہ گول ۔
ابھی تک وکی لیکس کا نشانہ صرف مسلم ممالک ھی ھیں۔ابھی انتظار ھے کہ کب وکی لیکس اسرائیل کی اٹیمی و میزائل تیاریوں اور اسکی جانب سے فلسطینوں کے سلسلے میں موجود درندگی کی حد تک پھنچی ھوئی کارواییوں میں امریکی سفارت کاری کا جھوٹ کھولتا ھے۔اور بھارت کا جنگی جنون اور کشمیر میں اسکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وکی لیکس امریکی سفارت کاری کا کون چھرہ سامنے لاتا ھے۔ یا یہ وکی لیکس کا شوشہ بھی کسی امریکی مفاد کو فائدہ دینے کے لیے دنیا کے سامنے لایا گیا جس طرح نائن الیون کی آڑمیں مسلم ممالک کا وجود خطرے کی علامت بنادیا گیا تھا۔ آج وکی لیکس کی آڑ میں مسلم ممالک کے آپس کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوئی شازش تیار کی جارھی ھے۔
خیر یہ تو آنے والا وقت ھی بتاے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیھٹتا ھے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ھے کہ عروج کو زوال بھی ھے۔ دنیا میں ھر قوم نے کرہ ارض کا تاج اپنے سر پر رکھا ھے۔ مسلم قوم بھی اس اعزاز کا مزہ چکھ چکی ھے۔ اور امریکہ آج اس کے مزے لے رھا ھے۔ لیکن اثار بتاتے ھیں کہ برگر اور اسلحہ سازی میں مشھو ر ملک کے زوال کے دن قریب ھیں۔ کیونکہ جس بری طرح سے بے روزگاری کے ھاتھوں امریکی معشیت زوال کا شکار ھے یہ کسی نیک شگون کا مظھر نھیں۔ آنے والا وقت چین کو دنیا کے سپر پاور ملک کی شکل میں دیکھے گا۔ اور یہ پاکستان کی خوش نصیبی بھی ھے کہ چین پاکستان کابے حد ھمددر اور اصل دوست ملک ھے۔اللہ سے دعا ھے کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے والی قیادت نصیب ھو جو پاکستان کو دنیا میں ایک عزت کا مقام دے۔ ﴿امین﴾

Share this
No votes yet

Comments

Guest's picture

answer

I had a dream to begin my own company, but I didn't earn enough amount of money to do that. Thank goodness my close mate told to take the mortgage loans. So I took the sba loan and realized my dream.