اللہ کی خوشنودی

siaksa's picture

ھمارے صدر محترم صاحب سیاسی ایکیڑوں اور نامعلوم دشمنوں سے تنگ تو تھے ھی اب کالے جادو کرنے والوں نے بھی ان کے ڈر کو مزید ھوا دے ڈالی اب تو سنا ھے وہ کالے جادو سے بچاو کے لیے کالے بکروں کا روزانہ صدقہ دے رھے ھیں اب یہ وضاحت تو دی ھی نھیں گی کہ یہ کالے معصوم بکرے سرکاری خرچے پر خریدے جارھے ھیں یا صدر صاحب کی ذاتی جیب سے ۔ ذاتی جیب تو ایک مفروضہ ھی ھوسکتا ھے ظاھر ان کالے بکروں کی خریداری کے لہے سرکاری ٹینڈر بھی طلب کیے گیے ھونگے۔ اور سرکاری ٹینڈروں میں ایک روپے کی چیز سو روپے میں شو کی جاتی ھے۔ اب تو رحمان مللک صاحب کو ایک اور اپریشن کی بھی تیاری کرنی پڑھے گی کالے جادوگروں کے خلاف۔ سنا ھے کالے بکروں کی قربانی نیک نیتی اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ھورھی ھے، بے شک اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرنا ھر نیک انسان کے لیے بھت ضروری ھے اور اس کے لیے کالے بکروں کی قربانی کو چھوڑ کر خلق خدا کی بے لوث خدمت کی جاے اور پاکستان کی عوام کے مسایل جن سے وہ دوچار ھیں ان کو پورہ کرنے کے لیے اخلاص سے کوشش کی جاییں تو کوی شک و شبہ کی گنجایش نھیں رھتی جب سترہ کڑوڑ عوام کے ھاتھ  دعا کریں  اپنے عادل حکمران کی صحت و سلامتی کے لیے اور اللہ ان کو رد کردے۔ کیونکہ اللہ سب سے بڑا بادشاہ ھے وہ عادل اور انصاف پسند ھے اور عادلوں اور انصاف کرنے والے حکمرانوں کو پسند کرتا ھے جو اس کے بندوں پر رحم کرتے ھیں اور انکی داد رسی کریں۔ اج تو یہ حال ھے اہک پڑھا لکھا وکیل ایک معصوم اور لاچار ملازمہ کو قتل کردیتا ھے اور حکمران چین کی بانسری بجاتے ھیں۔ ایک طرف سرکاری ملازم کی گاڑی کے اگے ایک ادمی کچلا جاتا ھے۔ اسکی دادرسی نھں ھوپاتی۔ سبق حاصل کرنا چاھیے اپنے پڑوس کے مللک ایران سے جھاں صدارتی ایلکشن کے بعد جن مجرموں نے وھاں قانون کی خلاف ورزی کی تھی ان کو تختہ دار پر چڑھادیا گیا۔ لیکن ھمارے مللک میں کیا کبھی ایسا ھوا ھے۔ کراچی میں جن مجرموں نے دس محرم کو خون کی ھولی کھیلی اور املاک کو نقصان پھنچایا کیا ان کو قانون نے اپنے شکنجہ میں پکڑا۔ کراچی ھی کیا پاکستان میں اج تک جتنے جرم ھوے انکی کسی نے داد رسی کی، سب کے سب فایلوں کی بھینٹ چڑ گیے اور ناجانے کب تک ایسا ھوگا۔ ویسے اللہ نے کالے جادو سے بچاو کا طریقہ ھمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علہہ وسلم کو عطا فرمایا ھے۔ اس سے ھر قسم کے وسوسوں اور جادو سے محفظوظ رھا جاسکتا ھے۔ اللہ ھمارے صدر کو کالے جادو سے محفظوظ رکھے۔

Share this
No votes yet