اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور موت ` سوالات کا جواب کون دے گا!

Submitted by musarratullah on Mon, 05/02/2011 - 09:12

دو مئی 2011 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح تقریبا نو بجے امریکی صدر اوبامہ نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد کے علاقہ میں ہلاکت کی تصدیق کردی امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں دو ہفتے قبل اس کی اطلاع ملی تھی اور ان کی اجازت سے امریکی سپیشل فورس نے ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران دہشت گرد اسامہ بن لادن کو مار دیا گیا-اوبامہ کی ہلاکت کے امریکی تصدیق کے بعد آئی ایس آئی سمیت ہماری حکومت کو بھی ہوش آیا او ر انہوں نے باقاعدہ تصدیق کردی کہ اسامہ بن لادن کو مارا گیا ہے -
اسامہ بن لادن دہشت گرد تھا یا مسلمانوں کا ہیروہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میںہم لوگ خوار ہورہے ہیں لیکن اس کی موت ایبٹ آباد میں ہوئی جہاں پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول واقع ہے اوربلال ٹائون جہاں پر آپریشن بتایا جارہا ہے کاکول روڈ سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے - اس سے ایک روز قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی اسی علاقے میں گرا تھا جس کے بارے میں ہمارے حکمران اور سب کو ) نیشنل انٹرسٹ(بتانے والے کہتے رہے کہ یہ پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر تھا لیکن جب حقیقت واضح ہوگئی تو پھر بتایا گیا کہ یہ امریکی ہیلی کاپٹر تھا جو وہاں پر گرا ہے-
اسامہ بن لادن کی موت نے بہت سارے سوال پیدا کردئیے ہیں جس کا جواب ہر پاکستانی جاننے کا حق رکھتا ہے - کیا اسامہ پاکستانی ایجنسیوں کیلئے کام کررہا تھا جو اس نے پاکستان کے سب سے محفوظ شہر میں رہائش اختیار کرلی تھی-یا پھر اس کی ٹریننگ کی فلمیں کہیں مانسہرہ اور جھنڈ کے علاقہ میں ٹریننگ سنٹروں میں تو نہیں بنتی تھی-اگر اسامہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کیلئے کام نہیں کرتا تھا تو پھر پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں میں اتنے نااہل بھرتی ہوگئے ہیں کہ انہیں ایبٹ آباد جیسے شہر میں اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کا پتہ نہیں چلا-کیونکہ امریکی صدر اوبامہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر انہیں پہلے پتہ ہوتا تو وہ پہلے وہاں پر آپریشن کرتے -مختلف سیکورٹی ایجنسیوں میں کام کرنے والے لوگ جو اس ملک کے غریب اور بے کس عوام کے ٹیکس سے نہ صرف خود بلکہ اپنے اولاد وںکو پال پوس رہے ہیں کیا وہ اس کا جواب دے سکتے ہیں- پاکستان اور خصوصا خیبرپختونخواہ کے مختلف ناکوں پر تعینات سیکورٹی اہلکار تو پاکستانیوں کیساتھ جس طرح رویہ رکھتے ہیں انہیں تو بغیر شناختی کارڈ کے اپنے علاقے میںداخل ہونے کی اجازت نہیںدیتے ان حالات میں اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لگ رہا ہے کہ اسامہ کو فرشتوں کا تعاون حاصل ہے -ایبٹ آباد آپریشن کے بارے پاکستانی وزارت خارجہ ساڑھے بارہ بجے تک خاموش تھی لیکن ایک دم یہ بیان آیا کہ اسامہ کی موت دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیموں کیلئے بڑا دھچکا ہے اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ یہ امریکی پالیسی کا حصہ ہے پاکستانی وزارت خارجہ نے مشترکہ آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسے امریکی حکام نے آپریشن میں مارا ہے اور انہیں اس آپریشن کے بارے میں لاعلم رکھا گیا حالانکہ امریکی صدر اوبامہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں پاکستانی اداروں کے تعاون حاصل تھا-ان حالات میں کون سچ بول رہا اور کون جھوٹ اس کا اندازہ اس ملک کے بے وقوف عوام خود ہی کرسکتے ہیں-
امریکہ نے پاکستان میں اسامہ کی موجودگی اور موت کی خبر دے کر پوری دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستانی ان کے ساتھ کتنے مخلص ہے اور نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جو ڈالر انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو دئیے وہاں کہاں جا کر غائب ہوگئے اب تو اس کا حساب عیاشی کرنے والے حکمران ہی دیں- تاہم خودمختاری کا دعوی کرنے والے حکمرانوں کے دعوے اس بے وقوف قوم کے سامنے ہیں کہ ہم کتنے زندہ اور خودمختار قوم ہیں ہماری اوقات کیا ہے -ایبٹ آباد میں ہونیوالے آپریشن کے بعد تو سیکیورٹی کے نام پر ایبٹ آباد میں ہر جگہ پر ناکے لگا دئیے گئے کہ اندرکی بات باہر نہ نکلے تاہم یہ سلسلہ کب تک رہے گا- امریکہ نے ایبٹ آباد آپریشن کی خبر دے کر ثابت کردیا کہ نہ صرف وہ ہمارے آقا ہے بلکہ انہیں پل پل کی خبر ہے اورہمارے اوپر مسلط نااہل حکمران صرف اپنے پیٹوں کو بھرنے کے چکر میں ہیں انہیں نہ تو عوام کی حالت زار کا پتہ ہے اور نہ ہی انہیں ملکی خودمختاری سے کوئی غرض ہے ہاں یہ سب ڈرامے مجھ جیسے کروڑوں کمی کمین )پاکستانیوں(کیلئے ہیںکہ جہاں ان کے مفادات ہوںوہاں پر)نیشنل انٹرسٹ( کا نام آجاتا ہے اور پھر ا نکی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ غائب کردئیے جاتے ہیں- امریکہ نے اسام کی موت کی خبر دے کر نہ صرف افغانستان سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ نکال دیا ہے بلکہ اب انہیں آسانی ہوگی کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں بھی آپریشن کرے اور ان کے تنخواہ دار ان کیلئے کام کرے -
اسامہ کی موت پر پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ کرکے ان سے کمنٹس لئے تو زیادہ تر لوگوں نے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا اسی کے ساتھ انہوں نے اسے امریکی ڈرامہ بھی قرار دیا ہے یہ امریکی ڈرامہ حقیقت ہے یا فریب لیکن اسامہ کی زندگی نے جس طرح ہمیں خوار کیا ہے اس کی موت ہمیں مزید خوار کرے گی-

Add new comment

Filtered HTML

  • Allowed HTML tags: <a href hreflang> <em> <strong> <cite> <blockquote cite> <code> <ul type> <ol start type='1 A I'> <li> <dl> <dt> <dd> <h2 id='jump-*'> <h3 id> <h4 id> <h5 id> <h6 id>
  • Lines and paragraphs break automatically.
  • Web page addresses and email addresses turn into links automatically.
Copyright (©) 2007-2018 Urdu Articles. All rights reserved.
Developed By Solaxim Web Hosting and Development Services
Affiliates: Urdu Books | Urdu Poetry | Shahzad Qais | Urdu Jokes One Urdu| Popular Searches | XML Sitemap Partners: UrduKit | Urdu Public Library

Urdu Articles Is One Of The Largest Collection Of Urdu Articles On Different Topics. You can read articles on topics like parenting, relationship, politics, How to do Things, Shopping Reviews, Life Style, Cooking, Health and Fitness, Islam and Spirituality... You can also submit your articles to get free publicity and fame on your published work. Keep Smiling......